کرمانوالہ(نامہ نگار) پو لیس نے ڈکیتی کی واردات کی تیاری میں مصروف 4ڈاکو گرفتار کر لئے ، دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ راوی کو اطلاع ملی کہ چک نمبر13جی ڈی ڈاکو کے قریب چند ڈاکو کسی واردات کی منصوبہ بندی کر نے کی غرض سے چھپے ہو ئے ہیں ۔جس پر پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈالتے ہو ئے چار ڈاکو غلام رسول،صفدر عباس،محمد صابراور محمد شہزاد عرف شاہد کو گرفتارکر لیا۔ ان کے دونامعلوم ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرا رہو گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،اور مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔