واشنگٹن(ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان معاشی ، اقتصادی اور جمہوری اعتبار سے ترقی پذیر ممالک میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہا ہے کورونا وائرس کے سائے میں عمران حکومت کے اقدامات سے ملک نے جو نئی سمت متعین کی ہے وہ ملک کی تقدیر بدلنے کا سبب بن سکتی ہے پروفیسر مائیکل جے رائٹ کے مطابق پاکستان سفارتی اور علاقائی لحاظ سے ایک اہم ملک بنتا جا رہا ہے افغانستان سمیت دیگر علاقائی ایشوز میں پاکستان کا اہم کردار دنیا تسلیم کرنے لگی ہے وزیراعظم عمران خان کی کامیاب اور آگے بڑھنے کی حکمت عملی متاثر کن ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ خطے میں امن و استحکام لا کر ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں جنگ وجدل مسلے کا حل نہیں ۔ پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق سارک ممالک میں پاکستان واحد ملک اُبھر کر سامنے آیا ہے جس نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ پاکستان کے ادارے مضبوط اور جمہوری روایات کے مطابق اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق فیصل آباد کی انڈسٹری نے ایشیائی ممالک میں دھوم مچا دی ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کو اسکی اوقات یاد دلائی بلکہ دنیا کو بھی واضح پیغام دیا ۔پروفیسر حامد خان نے کہا کہ باصلاحیت لیڈرشپ کے آنے سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا اور پاکستان دن بدن اپنا لوہا منوانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔