کوئٹہ ،راولپنڈی( ایجنسیاں ،نیٹ نیوز ) کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریشن لینڈنگ کے دوران ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کوہلو سے زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ لا رہاتھا کہ صوبائی دارالحکومت کے قریب ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران اہلکار شہید ہو گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 6 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گرا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔