کویت سٹی(نیٹ نیوز) کویت کے سرکاری ٹی وی کی خاتون میزبان کو رمضان المبارک میں نامناسب لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی کے گیم شو کی معروف میزبان امل العوضی کو رمضان میں چست لباس پہننا مہنگا پڑگیا۔ گیم شو کے دوران ہی ناظرین نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اور چند منٹوں میں سینکڑوں لوگوں نے شکایات کیں۔ سوشل میڈیا پر شکایات سامنے آنے کے بعد ٹی وی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے براہ راست نشریات کو روک دیا اور میزبان امل کو نوکری سے نکال دیا۔