محمدنگر(نامہ نگار) کھیت میں پانی لگانے کے تنازع پر مسلح افراد نے کاشتکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ واقعے کے مطابق نواحی گاؤں74/EB میں کاشتکار زاہد رفیق کے بھائی غلام مرتضیٰ کو کھیت میں پانی لگانے کے تنازع پر احمدرضا، زمان ،بوٹا، علی حسن اوررضوان نے ساتھیوں سے ملکر سوٹے کے وارکرکے شدید مضروب کردیا۔غلام مرتضیٰ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔