کرمانوالہ، محمدنگر، ہیڈمرالہ، راہوالی، بورے والا ، ساہیوال ،سیالکوٹ(نامہ نگاران ) ڈکیتی او رچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ، موبائل فون ،لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ کرمانوالہ عامر کالونی میں واقع اکیڈمی کے ٹیچر وقاص علی نے اپنی موٹر سائیکل اکیڈمی کے باہر کھڑی کی ،جسے چور لے گئے ۔ قصبہ 53ٹو ایل کے رہائشی محمد اسماعیل کے گھر سے چور طلائی زیورات، چاندی ، موبائل فون اور قیمتی پارچات چرا کر لے گئے ۔محمدنگر گاؤں 351/EB کے نزدیک ناصر ، ربنواز ،شوکت اور نامعلوم ساتھی گن پوائنٹ پر پولٹری فارمر شوکت علی ، غلا م مرتضیٰ ، علی حسن اور مہدی شاہ سے نقدی اور طلائی زیورات مالیت152440 روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ہیڈمرالہ موضع ہرناہ کے قریب دوموٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے سیالکوٹ سے شاپنگ کرکے واپس جانے والے میاں بیوی محمدعقیل سکنہ علی آبادمچھرالہ کوروک کرسونا،بچوں کے کپڑے ،نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا۔ نہراپرچناب کی پٹڑی نیواں چورہ کے قریب3ڈاکوئوں نے عارف دودھی سے 20ہزارروپے لوٹ لئے اورموقع سے فرارہوگئے ۔شہریوں نے تھانہ ہیڈمرالہ کی حدودمیں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔راہوالی میں چور صحافی محمد سرور انصار ی کے گھر باہر سے اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔بورے والا آفاق خاں چوک میں واقع ایک میڈیکل سٹور پر گزشتہ شب د وموٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور ا سکے مالک ساجد حسین جٹ کے والد سے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ساہیوال میں ساجد محموداپنے کزن عامر سعید کے ہمراہ نور شاہ سے آبادی را ئے احمد یار اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ ملزمان نے زبر دستی روک کر مو بائل فون ،نقدی وموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ساجد محمود کا کہنا ہے کہ جب اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ نور شاہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست دی گئی تو فر نٹ ڈیسک کے عملے نے درخواست لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ درخواست ایس ایچ او کو دیں۔ ساجد محمود نے ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے میرے ساتھ ہو نے والی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جا ئے اور فر نٹ ڈیسک کے عملے کو پابند کیا جا ئے کہ وہ سائلین کی داد رسی کے لئے درخواست کی وصولی کو یقینی بنائیں ۔سیالکوٹ ماڈل ٹاؤن ڈسکہ کا رہائشی محمد اخلاق اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے چور لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے دودھی سے 25000چھین لیے ۔ بشارت علی عرف بھلی رات 8بجے کے قریب دودھ لے کر کوٹلی لوہاراں مشرقی جارہاتھا کہ موضع رہنگ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کر اس سے دن بھر کی سیل 25000روپے چھین کر رفو چکر ہو گئے ۔