فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی فیصل آباد آمد پر کارکنوں کو افطاری کے وقت بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا، افطاری کا سامان ٹرک کی چھت سے پھینکا گیا، جس کو کارکنوں نے اٹھا کر روزہ کھولا اور پانی پینے کیلئے گلاس تک نہیں تھا، کارکنوں نے ٹب سے ہاتھوں میں بھر کر پانی پیا، اس سے قبل سٹیج پر یوتھ لیگ اور انتظامیہ کے دوران بھی لفظی جنگ ہوتی رہی جبکہ ضلع کی تنظیم نے میاں فاروق کے افطار ڈنر کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ نواز شریف بھی افطاری سے چند منٹ پہلے اچانک اٹھ کر چلے گئے اور انہوں نے افطاری ایئرپورٹ پر کی جبکہ چہ میگوئیاں ہوتی رہی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے افطاری کیلئے کارکنوں کیلئے کئے گئے ناقص انتظامات کی وجہ سے افطاری سے پہلے ہی جانا مناسب سمجھا۔ افطاری بدمزگی کاشکار