لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا بدقسمتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی ایک جیتی نشت کوشکست میں بدلنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے تک گلگت میں پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی نے کبھی گھیرائو جلائو کی سیاست نہیں کی،ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے ۔انہوں نے کیا کہ حکومت فاشسٹ طرز عمل سے پورے ملک پر ناجائز قبضہ نہیں کر سکتی۔