گوجرانوالہ،شکارپور/جامشورو(بیورو رپورٹ ، نامہ نگاران ) گوجرانوالہ،شکارپور،جامشورو میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر واقع رمضان ٹریڈرز کا مالک کامران اپنی دوکان میں موجود تھا کہ دو ڈاکو آگئے ،دوکاندار کو یرغمال بنا لیا۔لوٹ مار کے بعد دوکان سے باہر نکلنے لگے تو گشت پر مامور ڈولفن فورس بھی موقع پر آ گئی ۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو گرفتارکر لیا گیا جب کہ دوسرامضروب ہو گیا اسے ہسپتا ل لے جایا گیا ۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ گرفتار ڈاکو کا نام ملک عدیل سکنہ راجکوٹ جب کہ جاں بحق ہونے والے ڈاکو کا نام ملک امتیاز سکنہ نارووا ل معلوم ہوا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے جوانوں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا ا علان کیا ۔ شکار پور کے علاقہ گڑھی یاسین میں جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی کی اطلاع پرپولیس پہنچی توڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ ایک گھنٹے تک پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ جاری رہی جس سے تین ڈاکو ابراہیم، علی حیدر، قمن ولد بنگل معرفانی مارے گئے جبکہ 5ڈاکوؤں کوگرفتار کر لیا گیا ۔ جامشورو کوٹری میں مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ۔