لاہور، کراچی(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) خواتین کے عالمی دن پر گلوکارعلی ظفرنے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعلی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں، خواتین کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔علی ظفرنے کہا کہ ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ علی ظفرنے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔