لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے این آراو دینا چوروں کو راستہ دینے کے مترادف ہے ، ہم سپریم کورٹ سے سوال کرنے کی بجائے آرڈیننس بھی لاسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں میزبان ڈاکٹر معید پیرزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن میں پیسہ لگے اورنہ کسی کا ضمیر خریدا جائے ۔سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس کو حکومت تسلیم کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت نہ ہونے کی بات وہ شخص کررہاہے جس کا والد مارشل لا کے توسط سے پانچ سال حکومت میں رہے ۔ فضل الرحمان پارلیمنٹ میں نہیں، ان کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ 19ماہ میں پہلی بار اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول کیا ۔براڈشیٹ نے نوازشریف اوران کی بیٹی کا جھوٹ بے نقاب کیا ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے خلاف با ت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا اس ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔جماعت کوئی بھی ہو ہم سب اسرائیل کو پاکستان کا دشمن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر میرا باپ بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے تو میں اس پربھی لعنت بھیجوں گا ۔جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ امید ہے کہ سینٹ میں ہماری دو سیٹیں جائیں گی اورچار سے پانچ آجائیں گی۔ جے یو آئی ف کے منشور میں جو ریاست پاکستان کا موقف ہے وہی ہمارا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہٹانے کاہمارا مطالبہ برقرارہے ہماری کوشش ہے کہ یہ حکومت آج ہی ختم ہوجائے ۔
این آراو دینا چوروں کو راستہ دینے کے مترادف :بابر اعوان
بدھ 13 جنوری 2021ء

آج کے کالم
/p>
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 13 جنوری 2021ء کو شایع کی گی

آج کا اخبار
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
-
منگل 26 جنوری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء