دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی بائولر محمد عباس 9 درجے ترقی پا کر آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بائولرز میں 29ویں نمبر پر آ گئے ، محمد عامر کی بھی دو درجے ترقی ہوئی ہے ، بلے بازوں میں اظہرعلی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ، اسد شفیق کی 6، سرفراز احمد کی 5 اور حارث سہیل کی 13 درجے تنزلی ہوئی، آئرش بلے باز کیون اوبرائن نے تاریخی سنچری بنا کر 66ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، فہیم اشرف کی 81ویں پوزیشن میں انٹری ہوئی جبکہ بابراعظم بھی ٹاپ 100 فہرست میں شامل ہو گئے ۔ آئی سی سی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے اولین ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ہیں، ویرات کوہلی دوسرے ، جوروٹ تیسرے ، کین ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اظہرعلی دو درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ، وہ دسویں سے 12ویں نمبر پر چلے گئے ، اسد شفیق 6 درجے تنزلی کے بعد 26ویں سے 32ویں نمبر پر چلے گئے ، سرفراز احمد کی بھی آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ 5 درجے تنزلی کے بعد 32ویں سے 37ویں نمبر پر چلے گئے ، کیون اوبرائن نے 66ویں پوزیشن کے ساتھ کیریئر کی شروعات کیں۔ ، فہیم اشرف نے 83 رنز کی اننگز کھیلنے پر 81ویں پوزیشن پر انٹری دی ہے جبکہ بابراعظم بھی ففٹی بنا کر ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے ، دوسری جانب بائولرز میں کگیسوربادا بدستور سرفہرست ہیں، پاکستان کے محمد عباس 9 وکٹیں لیکر 9 درجے ترقی پا کر 29ویں نمبر پر آ گئے ، محمد عامر بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر 37ویں نمبر پر آ گئے ، راحت علی کا 39ویں نمبر ہے ، شکیب الحسن بدستور ٹاپ رینکڈ آل رائونڈر ہیں۔