لاہور(جنرل رپورٹر)میوہسپتال میں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن میو ہسپتال کے صدر محمد شاہد رون کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ہسپتال کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محمد شاہد روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن میو ہسپتال کی کوششوں سے کلاس فور کے ملازمین کی اَپ گریڈیشن پر عمل درآمد ہونے پر ڈاکٹر طاہر خلیل ایم۔ایس اور ڈاکٹر خالد بن اسلم اے ایم ایس (ایڈمن) کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور اِس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملازمین کے مسائل حل کرانے کے لئے کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی جائے گی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں قاری ارشاد الرحمن صوبائی صدر الیاس احمد وٹو چیف آرگنائزر راؤ منیر احمد جنرل سیکرٹری، محمد عثمان خان ، ثاقب بٹ، محمد نعیم جیا بگا، ملک محمد نعیم اور میر محمد عثمان شامل ہیں۔