پرتگال (سپورٹس ڈیسک ) فٹبال یورپا لیگ کوارٹر فائنل میں ٹیم ہاری کیوں، چیمپئنز لیگ سے باہر کیوں ہو گئی ، پرتگال میں دل جلے پرستار مشتعل ہو گئے، ڈنڈا بردار پچاس سے زائد افراد نے پریکٹس کیمپ پر حملہ کر دیا، کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پرتگال کی فٹبال ٹیم کی شکست مداحوں سے برداشت نہ ہوئی، ڈنڈے، پتھر سمیت دیگر چیزیں اٹھائے بپھرے شائقین نے ہلہ بول دیا۔ پچاس سے زائد ماسک پہنے دل جلوں کے حملے سے کھلاڑی اور آفیشل زخمی ہو گئے۔ باس دوست کے سر پر چوٹ آئی جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔