لاہور (کامرس رپورٹر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم عوام کو اپنے معاملات درست کرنے کیلئے اچھی سکیم ہے اور اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ عوام ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگی جس سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی طورپر مستحکم ہوگی ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں عوامی شعور کی آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے تاکہ صحیح معنوں میں اس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ نکہ عوام کی اکثریت الیکشن مصروفیات اور اس بعد عیدالضحیٰ کی مصروفیات میں مصروف ہونے کے باعث اس سکیم سے بھر پور استفادہ حاصل نہیں کرسکے گی اس لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں31دسمبر2018تک توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں اس طرح حکومت کے ٹیکس نیٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت کومزید بیرونی قرضوں سے بھی نجات ملے گی۔