ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی سربراہی میں جی20ممالک کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا۔٭ریاض(این این آئی) القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام پلیٹ فارمز اور میڈیا چینلوں نے ایران میں ابو محمد المصری کے قتل کی تصدیق کر دی۔٭ لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں ایک خاندان تارکین وطن کو بلامعاوضہ پناہ دینے کے حوالے سے مشہور ہو گیا۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ اگلی بار سینٹ کا الیکشن لڑیں گی۔٭برلن(اے ایف پی) جرمن پولیس نے ایک شخص کو آدم خور ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔٭ریگا (اے ایف پی)بالٹک ریاستوں لیتھوانیا، لیٹویا اور اسٹونیا نے بیلاروس کے 28وزیروں،مشیروں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔٭تبلیسی(اے ایف پی) جارجیا میں ایک مالیاتی ادارے میں مسلح شخص نے 9 افراد کو یرغمال بنا لیا، کارروائی رات گئے تک جاری تھی۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)امریکہ کو ملکی راز بیچنے پر روسی وزارت دفاع کے سابق ملازم کو 13 سال قید سنا دی گئی۔٭واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے نومنتخب صدر بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ سے معلومات نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔٭ برلن (این این آئی)جرمنی کے مغربی شہر اوبرہازن میں چاقو سے کیے جانے والے ایک حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔٭ایڈنبرگ(این این آئی )سکاٹش مصنف ڈگلس سٹورٹ اپنے ناول شوگی بین کے لیے اس سال بکر پرائز کے حقدار ٹھرے ہیں۔٭واشنگٹن( این این آئی)امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما نے کہا ہے کہ سعودیہ انتہا پسندی کیخلاف امریکہ کا مضبوط شراکت دار ہے۔٭نئی دہلی، ژینگ ژو( آن لائن) بھارت اور چین میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بچوں سمیت23افراد ہلاک ہوگئے۔٭ صنعائ(این این آئی)یمن میں معاشی حالات سے تنگ باپ نے اپنے دو بچوں کے گلے کاٹ کر خود کشی کرلی۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کو اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محتاط رہنا چاہئے ورنہ ان کی آنکھیں نکال لیں گے ۔٭رباط(این این آئی)مراکشی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ فرانس کے ایک قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔٭قاہرہ (این این آئی)مصر کی میزبانی میں ہونے والی سیف عرب 2020مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن کی افواج نے بھی شرکت کی۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں بی جے پی کی قیادت والی پانچ ریاستی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مبینہ ’’لو جہاد‘‘کے خلاف جلد از جلد سخت قانون لانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ محنت نے کہا ہے کہ سات لاکھ 42 ہزار بیروزگار افراد نے الائونس کے حصول کیلئے نئی درخواستیں دائر کیں ہیں۔٭ریاض ( آن لائن ) عالمی سمندر میں نیوکلئیر وارشپس سے تیسری بڑی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔٭ریاض(صباح نیوز)سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصیبی نے کہا ہے کہ اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کی آمدنی معمول پر آئے گی۔