لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ دریائے راوی میں بارہ دری کے قریب 35سالہ شخص کی تشدد زدہ ہاتھ پائوں بندھی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس نے لاش دریا سے باہر نکال کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا کر مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی۔ادھر برکی کے علاقہ میں بی آر بی نہر سے نا معلوم 45سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں قبرستان میں لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ متوفی کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ۔