BN

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل، تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ؛ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: نیول چیف

بدھ 13 جنوری 2021ء





اسلام آباد، کراچی (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحرایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلزاورتارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔دریں اثناء کمانڈر کراچی کمانڈ کے ایفیشنسی ایوارڈ 2020 کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم میں ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے ۔ نیول چیف نے کہاپاک بحریہ سی پیک اور گوادر پورٹ سمیت سمندری حدود کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہے ۔ نیول چیف نے آئندہ چلینجز کا سامنا کرنے کیلئے اہلکاروں کی جدید طرزپر تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی یونٹس کی صلاحیتوں میں اضافے اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشش پر بھی زور دیا۔ مہمان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین افراداوریونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ میجر ٹریننگ یونٹ کی مجموعی ایفیشنسی شیلڈ پی این ایس کارساز جبکہ چھوٹے ٹریننگ یونٹ کی مجموعی ایفیشنسی شیلڈ پی این ایس رہنما نے جیتی۔ پی این ایس نگران کو سپورٹ/سروسز کیلئے مجموعی طور پر ایفیشنسی شیلڈ سے نوازا گیا۔نیول چیف نے انعام یافتہ یونٹس اور افراد کو مبارکباد پیش کی اور مختلف شعبوں میں کمکار کمانڈ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں

آج کے کالم