صحت

گوجرانوالہ:ہسپتال سے بچہ اٹھا کر لے جانیوالی خاتون گرفتار

پیر 21 مئی 2018ء
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بچہ اغوا کر کے بھاگنے والی خاتون کو سکیورٹی گارڈ کو پکڑ لیا۔بتایا گیا ہے کہ علی الصبح پونے 5 بجے ملزمہ سمیرا ہسپتال کی گائنی وارڈ سے تین یوم کابچہ جھانسہ دے کر اٹھا کر رفو چکر ہو گئی۔ انتظامیہ کی ہدایت پر سکیورٹی گارڈز اور سول لائنز پولیس فوری متحرک ہو گئی، سکیورٹی گارڈ زعاشر اور شہزاد نے سیالکوٹ بائی پاس سے ملزمہ سمیرا کوپکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بچے کو گائنی وارڈ میں اس کی ماں کو پہنچادیا گیا جس پر ماں و دیگر رشتہ داروں نے سکھ
مزید پڑھیے


فلسطینی صدر ایک ہفتے کے دوران تیسری بار ہسپتال داخل

پیر 21 مئی 2018ء
مغربی کنارہ (نیٹ نیوز )برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی ذمہ دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر دئے گئے ہیں۔فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رام اﷲ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ، ان کے نتائج اچھے ہیں۔ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے ۔واضح رہے ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا موقع ہے کہ 82 سالہ محمود عباس کو ہسپتال میں داخل
مزید پڑھیے


کینسر کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں:وزیراعظم ہسپتال کیلئے 10کروڑکا عطیہ

پیر 21 مئی 2018ء

کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں کینسر کے مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔ پاکستان میں کیسنرکے 75 فیصد مریض علاج کی سہولیات کے بغیر دم توڑدیتے ہیں۔ حکومت وفاقی اورصوبائی سطح پر کینسرکنٹرول پروگرام جلد شروع کریگی، یہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک بھرمیں شروع کیا جائیگا۔ ملک بھرمیں کینسرسے بچاؤ اور علاج کیلئے حکومت مزید سہولیات فراہم کریگی ۔ گزشتہ روزگورنرہاؤس کراچی میں کینسرکیئرہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کینسرکا مرض ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے
مزید پڑھیے


شہباز سرجیکل ٹاور دہ سال بند رکھنے پر قوم سے معافی مانگی جائے ۔

اتوار 20 مئی 2018ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)ق لیگ سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میو ہسپتال سرجیکل ٹاور میں نے 2006ء میں شروع کیا اور میرے دور میں ہی یہ ہر لحاظ سے مکمل بھی ہو گیا تھالیکن 2008ء میں جیسے ہی شہباز شریف آئے تو انہوں نے کہا یہ پرویزالٰہی حکومت کا پراجیکٹ ہے لہٰذا میں اسکو کسی قیمت پر فنکشنل نہیں ہونے دونگا ، اپنی اس منفی، بیمار ذہنیت کے تحت انہوں نے دس سال تک پراجیکٹ کے فنڈز کسی نہ کسی بہانے روکے رکھے اور اگر کبھی نمائشی طور پر کچھ فنڈز رکھ بھی دئیے تو بعد میں ان کو
مزید پڑھیے


ڈ ی جی ہیلتھ پنجا ب کے دفتر کی ری سڑکچرنگ نہ ہو سکی

اتوار 20 مئی 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)موجودہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں ایک اور منصوبہ مکمل نہ کر سکی ۔بلند و بانگ دعووں کے باوجود بھی ڈ ی جی ہیلتھ پنجا ب کے دفتر کی ری سڑیکچرنگ نہ ہو سکی ۔ حکومت ڈیڑھ سال سے بیرون ملک سے ڈ ی جی ہیلتھ پنجاب کی تعیناتی کا عمل مکمل نہ کر سکی ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی آسامی مستقل خالی پڑی ہے اور عارضی طور پر قائم مقام ڈی جی ہیلتھ تعینات کر کے کام چلایا جا رہاہے ۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب اور
مزید پڑھیے


سموسے پکوڑے اور کچوریوں سے امراض دل آنتوں کے کینسر کا خطرہ

هفته 19 مئی 2018ء
لاہور (ویب ڈیسک) ماہر امراض قلب کے مطابق سحری اور افطاری میں غیرضروری اشیا کھانے سے روزہ دار بیمار پڑ جاتا ہے ۔ سموسے ، پکوڑے ، کچوریاں نقصان دہ ہیں، اس سے دل کے امراض اور آنتوں کا کینسر کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔ پھل اور کھجور کے ساتھ کھانا کھانا صحت افزا ہے ۔ لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہ کیا کھا رہے ہیں توگھروں میں گملوں اور کیاریوں میں خالص سبزیاں اگا کر استعمال کریں، پام آئل سب سے زیادہ نقصان دہ ہے ۔22،23 برس کے نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک کی وجہ بازاری کھانے ہیں،گھرکی
مزید پڑھیے


81 سالہ آسٹریلوی 20لاکھ بچوں کی جانیں بچا کر ریٹائر

هفته 19 مئی 2018ء
سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے 81 سالہ جیمز20 لاکھ بچوں کی جان بچا کر ریٹائر ہوگئے ،جیمز نے دنیا کے لیے انسانیت کی مثال قائم کر دی، جیمز کئی دہائیوں سے ہر ہفتے بلڈ پلازما عطیہ کررہے تھے ۔ماہرین کے مطابق جیمز کے خون میں ایک اینٹی باڈیز شامل ہے جو’ ریسس‘ نامی خون کی بیماری میں مبتلا بچوں کی جان بچانے میں کام آتی ہے ۔ ریسس خون کے اندر ایک وراثتی جزو ہے جو بیشتر انسانوں میں پایا جاتا ہے جس کا یہ جزو منفی ہو تو یہ خون کے تمام سُرخ خُلیوں کو تباہ کر دیتا ہے ۔ جیمز
مزید پڑھیے


بلڈ پریشر، شوگر، دل کے مریض خوراک میں احتیاط برتیں: ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی

جمعه 18 مئی 2018ء
چونیاں (تحصیل رپورٹر) بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر ماہر امراض ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے بارروم چونیاں میں وکلاء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ بلڈپریشر، شوگر اور دل کے مریضوں کو خوراک میں احتیاط کرتے ہوئے تلی ہوئی اور پریشر ککر میں پکائی ہوئی اشیاء کھانے سے گریز کرنا چاہیے ۔ کھلی ہانڈی کے کھانے کو ترجیح دینی چاہیے ۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد جبکہ پاکستان میں ستاستی لاکھ مرد پچاسی لاکھ خواتین اور پچاس سال سے زائد عمر کے پچاس فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سترفیصد لوگ
مزید پڑھیے


ڈی ایچ کیو ننکانہ کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم

جمعه 18 مئی 2018ء
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ ر پورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈکس سٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کے انتظامات اور اعلیٰ کارکردگی کو
مزید پڑھیے


کوالیفائیڈ ڈسپنسر کو ہراساں کرنا بند کیا جائے :شاہد ترمذی

جمعرات 17 مئی 2018ء
چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد حسین ترمذی، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی چشتی، جنرل سیکرٹری ریحان سعید، ایڈیشنل سیکرٹری حافظ محمد بوٹا، فنانس سیکرٹری محمد بوٹا جاوید، ڈپٹی فنانس سیکرٹری عبدالرافع سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال صوبہ بھر میں جاری عطائیت کے خاتمے کی مہم کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن اس مہم کی آڑ میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی لاہور اور محکمہ صحت کے سرکاری اداروں سے تربیت یافتہ کوالیفائیڈ ڈسپنسر ڈرگ سیلز لائسنس کے حامل میڈیکل سٹور اور دیگر کوالیفائڈ پروفیشنلز
مزید پڑھیے