کاروبار

ای روزگار پروگرام تیزی سے وسعت پا رہا ہے: ڈاکٹر عمر سیف

پیر 21 مئی 2018ء
لاہور ( پ ر) ملک میں گریجوایٹس کو آن لائن تربیت دینے کیلئے یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورزم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مشترکہ ''ای روزگار پروگرام'' کا دائرہ تیزی سے وسیع ہو رہا ہے۔ چیئر مین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا گیا کہ 21اضلاع میں پہلے ہی ای مراکز کھولے جا چکے ہیں جن میں 1694 طلبا تربیت مکمل کر چکے ہیں ،15فی صد اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا 112,000ڈالر کما چکے ہیں ۔
مزید پڑھیے


ایشیائی بینک کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘عارف قاسم

جمعه 18 مئی 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما وسابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی طرف سے پاکستان کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عندیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کا برطانیہ کے ساتھ ملکرپاکستان سمیت ایشیاء کے 8ممالک کے درمیان تجارتی کے فروغ کیلئے 3کروڑ ڈالر مالیت کے ابتدائی فنڈز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور
مزید پڑھیے


ایف بی آر کو نادر ا تک رسائی دینا نامناسب،ایم اے فاروقی

جمعه 18 مئی 2018ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹیڈنگ کمیٹی ہائوسنگ اینڈ پلاننگ کے چیئر مین کیپٹن(ر) ایم اے فاروقی نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کاڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ایف بی آر کو نادرا تک رسائی دینا مناسب نہیں، اس اقدام سے تاجروں میں مزید پریشان ہوں گے ، ،تاجر اور صنعت کار ٹیکس دینا چاہتے ہیں اور پاکستان میں صنعت کاروں اور تاجروں سے ٹیکس کے معاملہ میں انصاف نہیں کیا گیا ہماری تجاویز کو نظر انداز کرکے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ سرکاری محکمے کے بارے پہلے ہی تاجروں کے تحفظات
مزید پڑھیے


یورپ میں کاروں کی فروخت میں تیزی

جمعه 18 مئی 2018ء
برلن( اے ایف پی) اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے دوران یورپ میں کاروں کی فروخت میں تیزی رہی ہے ۔یورپین آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل کے دوران یورپی پسینجر کارمارکیٹ میں نو فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔ہسپانوی کار مارکیٹ سب سے زیادہ12.3 فیصد کی شرح سے بڑھی ہے جبکہ اس کے بعد برطانیہ کا نمبر آتاہے جس میں کاروں کی فروخت کی شرح 10.4 رہی ہے ،فرانس نو فیصد، جرمنی آٹھ فیصد اور اٹلی میں یہ شرح6.5 فیصد رہی ہے ۔
مزید پڑھیے


رمضان میں لوگ اشیائے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، عامر عزیز

جمعه 18 مئی 2018ء
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں عامر عزیز ،سینئر نائب صدر نوشاد احمد راجپوت اور نائب صدر عرفان یعقوب بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام اشیائے خوردنوش انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ قیمتوں میں بے انتہاہ اضافہ کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔پنجاب سمیت پورے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے حکومت پنجاب مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازارمیں دستیاب کھانے پینے کی مصنوعات کا معیار بھی
مزید پڑھیے


[[موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیاں]]قرضوں میں دگنا اضافہ ،28 ہزار 297 ارب ہوگئے

جمعه 18 مئی 2018ء
اسلام آباد(آن لائن) ملک کے مجموعی قرضوں میں دگنا اضافہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں حجم اٹھائیس ہزار دو سو ستانوے ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ادھارکے بوجھ میں خطرناک اضافے سے ہرپاکستانی ایک لاکھ چھتیس ہزارکامقروض ہوگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 5سالہ دورمیں ادھارکا ہندسہ ڈبل ہوتے ہوئے ملک کے مجموعی قرضے 14 ہزار 318 ارب سے 28 ہزار 297 ارب تک جاپہنچے ۔گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 3165 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مارچ تک اندرونی قرضوں کا حجم 16074 ارب جبکہ بیرونی قرضے
مزید پڑھیے


فورڈ کا ایف 150 ٹرک کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

جمعه 18 مئی 2018ء
واشنگٹن( اے ایف پی)امریکی موٹر ساز ادارے فورڈ نے فیکٹری میں آگ لگنے کے ایک ہفتے بعد امریکہ میں بیسٹ سیلنگ ٹرک ایف 150 کی دوبارہ پیداوار کا اعلان کیا ہے ۔ فورڈ گلوبل آپریشنز کے صدر جو ہینرچ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم جلد سے جلد مکمل طو ر پر ٹرک کی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ آگ مشی گن کے قریب پلانٹ میں لگی جس میں چار ہزار ورکر کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ فیلیسیٹی میں دو مئی کو آگ لگی تھی۔
مزید پڑھیے


برینٹ نارتھ سی آئل80 ڈالر فی بیرل کی سطح کو چھو گیا

جمعه 18 مئی 2018ء
نیویارک( اے ایف پی)بنچ مارک آئل کنٹریکٹ برینٹ نارتھ سی2014 کے بعد پہلی دفعہ80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے جولائی کے لیے سودے 80.18 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیے گئے جو نومبر2014 کے بعد سب سے بلند سطح ہے ۔ تاہم ان میں کچھ دیر بعد کمی ہوئی اور وہ79.79 ڈالر فی بیرل پر آگئے جو کہ بدھ سے پھر بھی51 سینٹ زیادہ ہے ۔
مزید پڑھیے


رمضان میں بینک اوقات کار10 بجے صبح سے لیکر 4 بجے تک کرنے کا مطالبہ

جمعه 18 مئی 2018ء
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران پر مشتمل پروگریسیو گروپ کے عہدیداران نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بینک اوقات کو تبدیل کر کے 10 بجے صبح سے لیکر 4 بجے تک کیا جائے تاکہ تاجر برادری اور معیشت کا کام چلتا رہے ۔گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں پرو گریسیو گروپ کے صدر خالد عثمان اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ارشد چودھری ، محمد اعجاز تنویر ودیگر نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران بینک کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوتے ہیں
مزید پڑھیے


رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ‘لاہور چیمبر

جمعه 18 مئی 2018ء
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیائے کی ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اْن کی مشکلات کم کرے ۔ انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولیات دے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتا
مزید پڑھیے