BN

اسلام آباد

جانچ پڑتال مکمل عمران،شاہد خاقان ، مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد،،لاہور،کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نمائند گان، نیوز ایجنسیاں) عمران خان،شاہد خاقان عباسی اور پرویزمشرف سمیت درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔جن میںفاروق ستار،فوزیہ قصوری ،عائشہ گلالئی،شیخ وقاص اکرم ،شیخ محمد اکرم، مولانا احمد لدھیانوی، اسداﷲ بھٹو ،شکیلہ شوکت بھٹی ،چودھری نذیر جٹ، ضیا اﷲ آفریدی ، راشدہ یعقوب ، امان اﷲ سنجرانی بھی شامل ہیں ۔ کاغذات مقدمات میں زیر تفتیش،دوہری شہریت چھپانے ،بینک ڈیفالٹر اور بلوں کا نادہندہ ہونے پر مسترد ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے حتمی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں جبکہ اپیلوں کی سماعت آج سے شروع
مزید پڑھیے


ناصرالملک کا بنک بیلنس10کروڑ، بیگم کی بیرون ملک جائیدادیں، حسن عسکری بھی 2 کروڑ کے مالک

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم ناصرالملک کے نام پر پاکستان میں 14 جائیدایں ہیں۔ ان کی سوات میں 8 مختلف زمینیں گفٹ ظاہر کی گئیں جب کہ پشاور میں اراضی بھی والد کی طرف سے گفٹ ظاہر کی گئی ہے ۔نگران وزیراعظم کی اہلیہ کے نام سنگاپور اور لندن میں جائیدادیں ہیں، ان کی اہلیہ کی لندن میں جائیداد کی مالیت 272،850 پائونڈ ہے ۔ ناصرالملک کے ا ثاثوں میں 31 لاکھ
مزید پڑھیے


گورنرپختونخوا سیاسی امور میں مداخلت کررہے ہیں، فوری ہٹایا جائے :عمران خان[نگران وزیراعظم کوخط

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گورنر خیبر پختونخوا کو فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ نگران وزیراعظم ناصرالملک کو لکھے گئے ایک خط میں عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے تعینات کردہ افسر الیکشن پر اثرانداز ہورہے ہیں، نگران حکومت ہماری درخواست پر فوری کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کے پاس فاٹا کے انتظامی اختیارات ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ماتحت بیوروکریسی کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ ا قبال ظفر جھگڑا فاٹا
مزید پڑھیے


ناراض کھلاڑیوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، بنی گالہ میں ہاتھا پائی، عمران نظرثانی پرآمادہ متنازعہ حلقوں میں دوبارہ سروے کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد، مظفر گڑھ،فیصل آباد،پسرور (خبرنگار خصوصی،نمائندہ 92نیوز،جنرل رپورٹر،صباح نیوز، این این آئی، آن لائن)انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رہا ، مظاہرین نے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رہا ، صبح ہوتے ہی ناشتے کے لئے دیگیں چڑھائی گئیں اور ناراض کارکنوں نے ناشتہ کیا۔ احتجاج
مزید پڑھیے


کیا نثار جیسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق ہے ؟ پرویزرشید

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے کہا ہے کہ ہمارا چودھری نثا ر سے کیا معاملہ ہے جو ہم طے کریں، ہر بار چودھری نثار نے ا یساہی رویہ اختیارکیا ، چودھری نثار گرم ہوا کے پرندے نہیں ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار کو اپنا موقف درست کرنا ہوگا جس روز وہ سڑک پرکھڑے ہوکر یہ نعرہ لگائیں گے کہ ووٹ کو عزت دو اس روز معاملات ٹھیک ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا
مزید پڑھیے


بنی گالہ احتجاج،وفاقی پولیس نے امن و امان برقرار کھنے کیلئے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر جاری احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے رینجرز کی خدمات طلب کر لیں ۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جاری احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 300رینجرز اہلکار فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ وفاقی پولیس کی جانب سے کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ عمران خان
مزید پڑھیے


نیب ریفرنسز:نواز ، مریم کو عدالت حاضری سے 4 دن کا استثنیٰ [[ خواجہ حارث نے دوبارہ پیروی شروع کر دی

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد ( سٹا ف رپورٹر ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے 4 دن کا استثنیٰ دیدیا ۔ منگل کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے 7 روزہ استثنی کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے 4 روز کا استثنی منظور کیا۔ سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے خواجہ حارث سے استفسار
مزید پڑھیے


توہین عدالت کیس، طلال کے وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت برہم

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کے وکیل کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔منگل کو طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو معاون وکیل نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ وکیل کامران مرتضیٰ بیمار ہیں جبکہ ان کی بھانجیوں کی شادی بھی ہے ، اس لئے سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کردی جائے ۔جسٹس گلزار نے کامران مرتضیٰ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیس کی سماعت کے لئے خصوصی طور پر بینچ تشکیل دیا گیا اور
مزید پڑھیے


قبضہ مافیاملک کھاگیا،ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے :چیف جسٹس بغیرنیلامی زمین لینے پر پابندی عائد

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی؍اسلام آباد(وقائع نگار؍خبرنگار)چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ قبضہ مافیا ملک کھاگیا،ریاست کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیفجسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سندھ میں سرکاری زمین کی بندربانٹ پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ملک کھاگیا،ریاست کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،سرکاری زمینوں کی بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے ،سندھ میں جوہوتارہا،قانون کومدنظررکھ کر فیصلہ کریں گے ،زمینوں کی لیز اورالاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے ،یہاں بندربانٹ کی گئی،بغیر نیلامی کے پلاٹ بانٹ
مزید پڑھیے


نیب کا اوگرا میں بے ضابطگیوں، تقرریوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد (ذیشان جاوید) نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اوگرامیں غیر قانونی بھرتیوں ایل این جی کے معاہدوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خلاف ضابطہ سابق چیف فنانشل آفیسر/مینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ عظمیٰ عادل خان کی بطور چیئر پرسن اوگرا تقرری اور من پسند آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خلاف ضابطہ لائسنسوں کے اجراء کے حوالے سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق اوگرا میں مبینہ مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر
مزید پڑھیے