BN

اسلام آباد

صدرممنون سرکاری دورے پردوشنبے پہنچ گئے ،شانداراستقبال

منگل 19 جون 2018ء
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ممنون حسین 4روز ہ سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ، تاجکستان کے نائب وزیر اعظم ذاکر زادہ محمد طاہرنے استقبال کیا، روایتی کپڑوں میں ملبوس بچوں نے صدر ممنون حسین کو پھول پیش کیے ۔صدرکو تاجکستان کا روایتی قہوہ اور روٹی بھی پیش کی گئی۔صدر مملکت اپنے دورے کے دوران 20 جون کو ‘‘پائیدار ترقی اور پانی کے وسائل‘‘ کے موضوع پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کانفرنس کا انعقاد تاجک حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے معاشی اور سماجی ترقی کے باہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔ کانفرنس کے
مزید پڑھیے


نواز میں سیاسی شعورنہیں،ہم نے پارٹی صدربنایا،شریف خاندان میرامقروض ہے :نثار

منگل 19 جون 2018ء
اسلام آباد،چکری(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اورن لیگ کے ناراض رہنما چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے سے زیادہ سیاسی شعورکے مالک نہیں تھے ،ہم نے پارٹی صدربنایا۔ مخالفین کو پتہ ہوناچاہئے کہ چودھری نثارا کیلا نہیں ، الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اور جلسہ دیکھ کر مخالفین پر دہشت طاری ہوگئی ہے ،ہم 25جولائی کو ثابت کریں گے کہ میرے حلقے کے عوام کسی ٹکٹ کے محتاج نہیں ۔ گزشتہ روز اپنے آبائی حلقے چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ 34 سال نوازشریف کا بوجھ اٹھایا،نوازشریف اورمریم نوازکے
مزید پڑھیے


شاہد خاقان خواجہ آصف پرویز الہٰی کے کاغذات منظور صادق عمرانی کے مسترد

منگل 19 جون 2018ء

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،پشاور،کراچی( خبر نگار خصوصی،اپنے رپورٹر سے ، اپنے نیوزرپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں امیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جبکہ اعتراضات پر فیصلوں اور سکروٹنی کا آج آخری دن جبکہ اپیلیںسننے کیلئے 20ٹربیونل تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔پشاور میں قومی اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 68امیدواروں نے کاغذات جمع کر ائے جن میں سے 52 کو کلیئر قرار دیا گیا ،جبکہ دیگر امیدواروں کو ٹیکسوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر آج طلب کیا گیا ہے ، جن میں ہارون بلور ،قمر زمان ،غلام علی ،نور عالم خان ،آصف
مزید پڑھیے


صوبہ بھر میں مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری

منگل 19 جون 2018ء
لاہور(بابر علی) پنجاب حکومت کی عدم تو جہ کے باعث صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ متعلقہ محکمے قصابوں سے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے موثر اقدامات کر نے سے گریزاں ہیں ۔ دکانوں پر جالی یا شیشہ نصب نہ کر نے کے علاوہ گوشت کو مطلوبہ درجہ حرارت پر رکھنے کیلئے کوئی انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے اس کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور عوام اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے اپنے لئے بیماریاں خرید رہے ہیں ۔
مزید پڑھیے


10ماہ : مینوفیکچرنگ صنعت کی شرح نمو میں 5.76 فیصد اضافہ

منگل 19 جون 2018ء
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلے میں ملک کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی صنعت(ایل ایس ایم آئی) شرح نمو میں 5.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کاایل ایس ایم آئی کے کوائنٹم انڈیکس نمبرز(کیو آئی ایم)جولائی تا اپریل 2018-18کے دوران 149.39پوائنٹس ریکارڈ ہوا جو اپریل تا جولائی 2018-18 کے دوران 141.25پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ اعدادو شمار 5.7فیصد بڑھوتی کو ظاہر کرتے ہیں۔صوبائی شماریات بیورو کے مانیٹر کردہ مصنوعات میں 1.2فیصدبڑھوتی اور آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری
مزید پڑھیے


چین کے ساتھ معاشی تعاون سے خوشحالی کا دور شروع ہوگاروآن ایدھرسنگھے

منگل 19 جون 2018ء
اسلام آباد (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر روآن ایدھرسنگھے نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ قریبی معاشی تعاون سے ترقی، خوشحالی، اقتصادی فروغ اور فلاح و بہبود کا ایک نیا دور شروع ہو گا جس سے خطہ کے لوگ بہت زیادہ مستفید ہوں گے ۔ اپنے دورہ چین کے بارے میں ٹیلی فون پر سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک سے گفتگو کرتے ہوئے روآن ایدھر سنگھے نے کہا کہ ان کا دورہ سارک ممالک اور چین میں تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بہت کامیاب رہا ہے ۔
مزید پڑھیے


بینکوں کی اے ٹی ایم میں عید پر کیش دستیاب رہا

منگل 19 جون 2018ء
اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں عید کی تعطیلات میں کیش دستیاب رہا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عید پر اس سہولت سے استفادہ کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ عید کی تعطیلات اور بالخصوص چاند رات کے موقع پر اے ٹی ایم مشینوں کو فعال رکھا جائے اور درکار کیش مہیا رکھی جائے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، یو بی ایل، اے پی ایل، حبیب بینک،
مزید پڑھیے


عیدالفطرشکرانے کا دن ، یہ خوشیاں شہدا کی مرہون منت ہیں(صدر،وزیراعظم،آرمی چیف ودیگر کے پیغامات

هفته 16 جون 2018ء

لاہور،اسلام آباد،کراچی(خصوصی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالفطر کے حوالے سے صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر شکرانے کا عظیم دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی ناہمواریوں کو دور اور وطن عزیز کو امن، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ اس دن کی آمد پر میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں دست بہ دعا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نیکیوں کے موسم بہار یعنی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات سے ملنے والی تربیت کے
مزید پڑھیے


ڈرون حملے میں ملا فضل اﷲ کی ہلاکت کی تصدیق

هفته 16 جون 2018ء

کابل،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک؍نیٹ نیوز)افغان حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اﷲ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اﷲ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔وزارتِ دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش نے بی بی سی کو بتایا کہ ملا فضل اﷲ 13 جون کو کنّڑ میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان خالد خراسانی نے ایک بیان میں کہا کہ کنٹر میں ملا فضل اﷲ افطار پارٹی کے بعد اپنی گاڑی میں سوارہوا تو ڈرون حملہ
مزید پڑھیے


شمالی وزیرستان : سرحدی چوکی پر حملہ،3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

هفته 16 جون 2018ء

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) پاک افغان سرحد ی علاقے شوال میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملوں کو پاک فوج نے ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران پاک فوج کے تین جوان شہیدجبکہ پانچ دہشت گردمارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں نے سرحدی چوکی پر حملے کئے ۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی حوالدار افتخار، چترال کے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔ دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے
مزید پڑھیے