BN

اسلام آباد

اﷲ کلثوم نواز کو جلد صحت یاب کرے :آرمی چیف،سیاسی قیادت

هفته 16 جون 2018ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی(نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سیاسی قیادت نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کو پیغام بھیجا ہے جس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد اورمکمل صحتیابی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بیگم کلثوم نوازکی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجا ب ڈاکٹرحسن عسکری نے نیک تمناؤ
مزید پڑھیے


قراقرم ہائی وے سکر دو ، تھاکوٹ خنجرا ب روڈ کی مرمت کی منظوری

هفته 16 جون 2018ء

اسلام آباد(سید نوید جمال ) وفاقی حکومت نے خستہ حال قراقرم ہائی وے سکر دو روڈ اور تھاکوٹ خنجرا ب روڈ کی مرمت کی منظوری دے دی منصوبہ پر 71کروڑ 58لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ نیشنل ہائی اتھارٹی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19کے دوران قراقرم ہائی وے سکر دو روڈ اور قراقرم ہائی وے تھاکوٹ خنجراب روڈ کے مرمتی کام کی منظوری دی ہے ، دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قراقرم ہائی وے سکر دو روڈ کی مرمت کے کام پر آئندہ مالی سال کے دوران 12کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کا تخمینہ
مزید پڑھیے


آئی بی کی سیاسی سرگرمیاں نا منظور، سربراہ برطرف، سیاسی سیل ختم کیا جائے تحریک انصاف

هفته 16 جون 2018ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف نے انٹیلی جنس بیورو کی سیاست میں دلچسپی اور سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو خط تحریر کیاہے کہ جس میں سیاست میں انٹیلی جنس بیورو کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انٹیلی جنس بیورو کی سیاست میں دلچسپی اور متنازعہ کردار سنگین نتائج کا موجب بنے گا، گزشتہ کئی برسوں سے آئی بی کا نواز شریف سے لگاؤ باعث تشویش ہے ، انٹیلی جنس بیورو کے
مزید پڑھیے


عام انتخابات: آراوز کو عید کی چھٹیوں میں بھی سکروٹنی کی اجازت ((پنجاب کے 200 صوبائی حلقوں میں کوئی ڈیفالٹر نہ نکلا

هفته 16 جون 2018ء

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت د یدی۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران سکروٹنی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے ۔ترجمان کے مطابق اگر عید کی چھٹیوں کے دوران نوٹسز جاری ہیں تو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 18اور 19جون کو بھی جاری رہے گا۔پنجاب کے 200سے زائد حلقوں سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق کوئی
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھارت، اسرائیل ، امریکہ، روس کے سائبر حملے

هفته 16 جون 2018ء

`اسلام آباد (ملک سعید اعوان) آئندہ عام انتخابات کے نزدیک آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کا انکشاف ہو اہے ۔الیکشن کمیشن کواوسطاً ہر ماہ ایک ہزار سے زائد سائبر حملوں کا سامنا ہے ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کے اقدامات کی وجہ سے ویب سائٹ ہیکر ز کے حملوں کے باوجود بچی ہوئی ہے ۔ ماضی میں بھی پاکستان کی کئی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی
مزید پڑھیے


سکیورٹی خدشات:الیکشن کمیشن کا اجلاس عیدکے بعدطلب کرنیکافیصلہ

جمعه 15 جون 2018ء
الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کولاحق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عیدکے فوری بعداجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کرلیا ،اجلاس میں نیکٹا حکام سے ملک کی سکیورٹی صورتحال ، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو لاحق سکیورٹی خدشات اور انتخابی عمل کے دوران کام کر نے والے عملے کو لاحق سکیورٹی خدشات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو سیاسی رہنمائوں اور افسران کو سکیورٹی مہیا کر نے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسکیورٹی
مزید پڑھیے


عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ [ضابطہ اخلاق بھی جاری

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹری سمیت چاروں آئی جیز بھی شریک تھے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے عام انتخابات کے لئے اب تک انتظامات سے تعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی جانب سے کمیشن کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی
مزید پڑھیے


بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے : اقوام متحدہ(عالمی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی تجویز پرپاکستان کاخیرمقدم

جمعه 15 جون 2018ء
اقوام متحدہ،جنیوا ،اسلام آباد، نئی دہلی( ندیم منظور سلہری سے ،نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں، نیٹ نیوز ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے جن کی تحقیقات کیلئے عالمی کمیشن بنایاجائے ۔پاکستان نے یواین رپورٹ اور عالمی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کی طرف سے جاری 49صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں
مزید پڑھیے


عمران خان، عارف علوی، فیصل واوڈا کراچی سے الیکشن لڑینگے سندھ سے قومی وصوبائی امیدواروں کاحتمی اعلان

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں قومی اسمبلی کے 24 اورسندھ اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے ،عمران خان این اے 243سے الیکشن لڑیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔اس موقع پرسندھ میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیاہے ۔اجلاس میں سندھ اسمبلی کے 51 حلقوں کیلئے امیدواروں کابھی حتمی اعلان کردیا گیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان این اے 243 کراچی سے انتخاب لڑیں
مزید پڑھیے


ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم،نوٹیفکیشن جاری

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں بھرتیوں پر لگی پابندی کو ختم کر دی ہے اب تمام محکمے بھرتیاں کرنے کے مجاز ہونگے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم اپریل سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی ۔ کیونکہ اب وفاقی اور صوبائی حکومت کی مدت ختم اور 31 مئی کو قومی اسمبلی بھی تحلیل ہو چکی ہے اور نگران حکومت کام کر رہی ہے اس لئے الیکشن کمیشن بھرتیوں پر عائد پابندی کے متعلق نوٹیفکیشن
مزید پڑھیے