BN

اسلام آباد

عمران،شہباز،مصطفیٰ کھراور نواب وسان کے کاغذات چیلنج،چودھری نثار،مریم کے منظور

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور ، کراچی(وقائع نگار خصوصی، اپنے رپورٹر سے ،نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ، تما م تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھیج دی گئی ہیں ، ایف آئی اے کی جانب سے امیدواروںکی سکروٹنی پر تاحال معلومات کمیشن کو موصول نہیں ہو ئیں ، ایف آئی اے نے معلومات کیلئے 22 روز کا وقت مانگ رکھا ہے ، کمیشن کے آن لائن سافٹ ویئر کی وجہ سے ادارے کو ایف بی آر ، نیب ، سٹیٹ بینک کی جانب سے معلومات بروقت مہیا کر دی گئیں ۔ ذرائع
مزید پڑھیے


نیب ریفرنسز، نواز شریف کے نئے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(نامہ نگار،آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں پیروی کے لیے نئے وکیل جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرادیا،نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز العزیزیہ سٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ وکالت کریں گے ۔ قبل ازیں خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو ہدایات دینے پر کیس کی پیروی
مزید پڑھیے


سعد رفیق کی دو بیویاں،حلف نامہ میں اعتراف کرلیا

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے حلف نامہ میں دو بیویوں کا اعتراف کرلیا۔ حلف نامہ کے مطابق ان کی پہلی بیوی کانام غزالہ جبکہ دوسری کا نام ڈاکٹر شفق حراہے ، ڈاکٹر شفق حرا سرکاری ٹی وی پر پروگرام کرتی ہیں۔ 92 نیوز کے مطابق سعدرفیق نے حلف نامہ میں دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کا بھی ذکر کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کی اینکر ڈاکٹر شفق حرا سے سابق وزیرریلوے نے خفیہ شادی کررکھی ہے تاہم موجودہ انتخابات میں انہوں
مزید پڑھیے


ہماری جدوجہد ایسے پاکستان کیلئے ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو: آرمی چیف

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ خصوصی، مانیٹر نگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ہائبرڈ جنگ کے ذریعے قومی سوچ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،پاکستان بلاتفریق سب پاکستانیوں کا ہے ،پاکستان ملک کے اندر اور باہر امن و سلامتی کے لئے پر عزم ہے ،مربوط قومی کوششوں سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز سے نمبرد آزما ہو سکتے ہیں پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے ، پاکستان نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا
مزید پڑھیے


صدر کراچی،وزیراعظم اسلام آباد،آرمی چیف پنڈی میں عید منائینگے

جمعه 15 جون 2018ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی (سٹاف رپورٹر،خصوصی نمائندہ،نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ممنون حسین کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی، نگران وزیراعظم ناصرالملک اسلام آباد میں عید منائیں گے ۔نوازشریف،مریم نوازاور بلاول لندن، عمران خان اسلام آباد ،شہبازشریف لاہور،چودھری نثار راولپنڈی،شاہ محمود قریشی ملتان،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی گجرات ، شیخ رشید لال حویلی ، آصف زرداری گڑھی خدابخش اور کراچی دونوں جگہ عید منائیں گے ۔جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق لاہور،جمعیت علماء اسلام(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور،تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین
مزید پڑھیے


ملکی گورننس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے :نگران وزیراعظم

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے ملکی گورننس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،گورننس کو بہتر اورموجودہ وقت کے چیلنجز کے مطابق ڈھالنے کیلئے وزارت قانون کا کردار سب سے اہم ہے ، وزیراعظم نے وزرات قانون کو ہدایت کی ہے کہ نئی منتخب حکومت کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کیلئے مکمل منصوبہ تیار کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کو وزارت قانون وانصاف کے مختلف امور ، قانون سازی، قانونی تجاویز بھجوانے ،عدالتوں کو رائے دینے سمیت اچھی گورننس قائم
مزید پڑھیے


نواز پر الزام،چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما نورمحمد اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر بے بنیاد الزام لگانے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔درخواست گزار نور محمد اعوان نے اس قبل سپریم کورٹ میں نیب چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کیخلاف درخواست دائر کی تھی جسے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خارج کردیا تھا۔ کیونکہ قوانین کے مطابق اگر اعلیٰ عدلیہ کے کسی جج اور نیب کے چیئرمین کیخلاف کوئی الزام سامنے آئے تو معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھجوا دیا جاتا ہے ۔ درخواست
مزید پڑھیے


مشرف بزدل انسان ، واپس نہیں آئیں گے :صفدر

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے پرویزمشرف بزدل انسان ہیں،وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے ،مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے توایک نیانظریہ ضرورت جنم لے گا،پہلے آئین کوتوڑاجارہاتھااب اس سے کھیلاجارہاہے ،بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکے دیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشرف کو 3نومبرکے آئین شکن اقدامات پرعدالت کاسامناکرناپڑے گا،مجھے ڈرہے کوئی نیانظریہ ضرورت،پی سی اویاایل ایف اونہ آجائے ،میں ان لوگوں کوکہنا چاہتاہوں کہ آئین کے ساتھ نہ کھیلاجائے ۔
مزید پڑھیے


لڑائی جاری رکھونگی، شاہ حسین کی بریت کا سن کر دھچکا لگا:خدیجہ

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد ( اے ایف پی ) خدیجہ صدیقی پر مئی 2016 میں 23 خنجروں سے حملہ کرنیوالے شاہ حسین کو ہائیکورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعد خدیجہ صدیقی کی حمایت میں ملک بھر سے آوازیں بلند ہوئیں، سوشل میڈیا پر ان کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی گئی جس کے بعد چیف جسٹس نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا اور شاہ حسین کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، خدیجہ صدیقی نے اس کیس کے حوالے سے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا شاہ حسین کی بریت کا سن کر مجھے دھچکا
مزید پڑھیے


بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کررہاہے :علی ظفر

جمعه 15 جون 2018ء
اسلام آباد(خبر نگار،نمائندہ خصوصی،این این آئی)وفاقی وزیر قانون سید علی ظفر نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے عید الفطر کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے ۔گزشتہ روز عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے زیر التوا تنازعات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر قانون نے کہا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور پانی ملک کیلئے موت و حیات کا مسئلہ بنتا جارہا ہے ،سید علی ظفر نے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر کے
مزید پڑھیے