BN

ظہور دھریجہ


علم دوست شخصیت کی یادیں


آج ہم ایک ایسی شخصیت کا ذکر کر رہے ہیں جو کہ اپنے وسیب کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستان ملک سے بہت محبت کرتے تھے اور پورے ملک میں سماجی تقریبات منعقد کراتے تھے۔ ان کا نام عمر علی خان بلوچ تھا۔ گزشتہ روز مرحوم کی پانچویں برسی 25 فروری کو منائی گئی ۔ صدارت پروفیسر حنیف چودھری نے کی۔ مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی، حیدر جاوید سید، یاسمین خاکوانی، رانا محمد اسلم، حکیم اقبال خان بلوچ، اسحاق خان بلوچ و دیگر موجود تھے۔ میزبانی کے فرائض مرحوم کی بیٹی امبرین خان بلوچ نے سر انجام دیئے۔ مقررین
پیر 01 مارچ 2021ء

پنجاب میں بلوچ کلچرل ڈے ؟

اتوار 28 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
ایک سرکاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے صوبہ بھر میں 2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں بلوچ کلچرل ڈے ؟یہ بات ایک سوال بن سکتی ہے حقیقت نہیں۔اس سلسلے میں گزارش یہ ہے کہ بلوچ کلچرل ڈے سر آنکھوں پر مگر سرکاری طور پر اسے بلوچستان حکومت کو منانا چاہئے ، پنجاب میں سرکاری محاصل کو پنجاب کی ثقافت کے فروغ کے لئے خرچ ہونا چاہئے ۔ عثمان
مزید پڑھیے


ابھی کتنی سزا باقی ہے؟

جمعه 26 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
وزیر اعظم عمران خان نے درست کہا ہے کہ کشمیر پر جنگ نہیں مذاکرات چاہتے ہیں ، اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے بھی مدد دینے کو تیار ہے۔ یہی وہ کردار ہے جو دنیا میں پاکستان اور عمران خان کا نام روشن کرسکتا ہے۔ عمران خان کو یہی عمل مخالف جماعتوں کے ساتھ بھی اختیار کرنا چاہیے وہ سپورٹس مین ہیں ،کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،سیاسی میدان بھی ایک کھیل کی طرح ہے ،ضمنی الیکشن میں جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے اُسے
مزید پڑھیے


نواب آف بہاولپور کا علمی کارنامہ

جمعرات 25 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
نواب آف بہاولپور کا علمی کارنامہ یہ ہے کہ اُن کی ہدایت پر 1944ء میں دیوان فرید ترجمہ اور شرح کے ساتھ شائع ہوا۔ اس سے نہ صرف یہ کہ لوگوں کو خواجہ فرید کے کلام اور ان کے دیوان بارے جاننے کا موقع ملا بلکہ اس کام نے نواب آف بہاولپور کی قدرو منزلت میں بھی اضافہ کر دیا۔ یہ کام ریاست بہاولپور کی اہم شخصیت مولانا عزیز الرحمن کی نگرانی میں ہوا اور اس کام کیلئے جید علماء پر مشتمل ایک کمیٹی نے کیا۔ اس دیوان کو اب بھی دیگر دواوین کے مقابلے میں مستند سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن کی گہماگہمی

بدھ 24 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں ،مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر وزیر اعظم نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ اوپن ووٹنگ ہے۔ دوسری طرف پشاور میں وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ارکان سے ایک ملاقات کی ، کہا جاتا ہے کہ14 ارکان قومی اسمبلی، 6 اراکین صوبائی اسمبلی ، اور کچھ وزیر ،مشیر اجلاس سے غیر حاضر تھے ۔ارکان کی غیر حاضری پر تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ سابق وزیر
مزید پڑھیے



پرہلاد مندر کی تعمیر کا مسئلہ

منگل 23 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کرک مندر کے ساتھ ساتھ پرہلاد مندر کو بھی تعمیر کیا جائے ، گذشتہ دور حکومت میں پرہلاد مندر کی تعمیر کا فیصلہ ہوا مگر مندر کی بحالی نہ ہو سکی ۔ موجودہ حکومت نے پرہلاد مندر کی بحالی کافیصلہ کیا تو مذہبی حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ، ملتان کی انتظامیہ کی طرف سے علماء کرام کا اجلاس بلایا گیا اور کمشنر ملتان کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ اجلاس میں علماء کرام نے مندر کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے جبکہ اخبارات میں
مزید پڑھیے


دیسی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت

پیر 22 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
(1999ئ)اقوام متحدہ نے 1952ء بنگالی شہدا کی یاد میں 21 فروری کو ماں بولی کا دن قرار دیا ہے، پوری دنیا میں یہ دن جوش ، جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، 21 فروری 1952ء کا واقعہ ڈھاکہ میں پیش آیا، ابنگالی طلبہ شہید ہوئے ، مشرقی پاکستان الگ ہوا، پاکستانی زبانوں کو قومی زبانوںکا درجہ دیا جائے اور بدیسی زبانوں کو ان کے اپنے مقام پر رکھا جائے۔ بحیثیت زبان اردو یا پنجابی کا جتنا حق بنتا ہے انہیں ملنا چاہیے مگر دوسری پاکستانی زبانوں کو بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 21 فروری ، پوری دنیا میں
مزید پڑھیے


ارشاد تونسوی کی وفات… ایک عہد کا خاتمہ

هفته 20 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز معروف سرائیکی شاعر، دانشور ارشاد تونسوی وفات پا گئے ، بلاشبہ ان کی وفات سے ادب کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے جو مدتوں بعد بھی پُر نہ ہو سکے گا ۔دل اس لئے بھی اداس ہے کہ وہ ایک عہد ہونے کے ساتھ عہد ساز شخصیت بھی تھے ۔مرحوم ارشاد تونسوی کا شمار جدید لہجے کے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ سرائیکی زبان میں ان کے دو شعری مجموعے ’’ندی ناں سنجوک اور عشق اساڈٖا دین‘‘ شائع ہو چکے ہیں اور آپ کو عظیم خدمات پر اکادمی ادبیات ایوارڈ ملا۔ مرحوم ارشاد تونسوی نے
مزید پڑھیے


سینیٹ الیکشن

جمعه 19 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
سینیٹ الیکشن خفیہ یا اوپن بیلٹ ؟اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ حکومت کو تیسرا سال شروع ہے ،آئین سازی کا کام نہیں ہوا حالانکہ اسمبلیاں آئین سازی کے لئے وجود میں لائی جاتی ہیں۔بلاشبہ آئین سازی حکومت اور اپوزیشن کے ارکان مل کر کرتے ہیں اور اس کے لئے دونوں کے درمیان مشاورت اور ملاپ ضروری ہوتا ہے مگر آج تک یہ ماحول ہی نہیں بنا ، لڑائی جھگڑوں میں قیمتی تین سال گزر گئے ، پہلی مرتبہ وزیراعظم کی زبان سے یہ خوشگوار لفظ سننے کو ملا کہ قانون سازی پر اپوزیشن سے بات چیت جاری
مزید پڑھیے


چولستان جیپ ریلی کا اختتام

منگل 16 فروری 2021ء
ظہور دھریجہ
سولہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی اختتام پذیر ہوئی ، پہلے نمبر پر صاحبزادہ سلطان اور دوسرے نمبرپر میر نادر مگسی آئے ، چولستان جیپ ریلی کی خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار وہاں پہنچے اور جیپ ریلی کے ٹریک پر خودگاڑی چلائی ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ چولستان جیپ ریلی سے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور آئندہ غیر ملکی ریسرز کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ،وزیر اعلیٰ کی طرف سے ریلی کو بین الاقوامی ایونٹ بنانے والی بات درست ہے کہ ریلی یکسانیت کا شکار ہو
مزید پڑھیے