BN

فیصل آباد

ناراض کھلاڑیوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، بنی گالہ میں ہاتھا پائی، عمران نظرثانی پرآمادہ متنازعہ حلقوں میں دوبارہ سروے کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد، مظفر گڑھ،فیصل آباد،پسرور (خبرنگار خصوصی،نمائندہ 92نیوز،جنرل رپورٹر،صباح نیوز، این این آئی، آن لائن)انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رہا ، مظاہرین نے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رہا ، صبح ہوتے ہی ناشتے کے لئے دیگیں چڑھائی گئیں اور ناراض کارکنوں نے ناشتہ کیا۔ احتجاج
مزید پڑھیے


نوازشریف ہر قیمت پر وطن واپس آئیں گے : رانا ثنا اللہ

بدھ 20 جون 2018ء
فیصل آباد(آ ئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنااﷲ نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیے کہ
مزید پڑھیے


گھریلو جھگڑے ، حالات سے دلبرداشتہ 5 افراد نے زندگی ختم کرلی

منگل 12 جون 2018ء
اوکاڑ ہ ، کرمانوالہ ، کامونکے ، جتوئی، گوجرانوالہ، فیصل آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگاران ، بیورورپورٹ ، خصوصی رپورٹ )تحصیل رینالہ خورد کے علاقہ 4 ون ایل میں گھریلو ناچاقی پر45 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کرخودکشی کرلی۔ مریم بی بی کی خودکشی کی اطلاع پر ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ آصف کی 35سالہ مریم سے دوسری شادی ہو ئی تھی، مریم کے قتل کے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں بعداز تفتیش خاتون کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے ۔ کامونکے کے نواحی گاؤں لالو پور
مزید پڑھیے


ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف کارکنوں کادوسرے روز بھی احتجاج،عمران کی یقین دہانی پرختم

پیر 11 جون 2018ء
اسلام آباد،فیصل آباد،( خبرنگار خصوصی، نمائندہ 92نیوز)تحریک انصاف کے ٹکٹوںکی تقسیم کے معاملے پرراولپنڈی، اٹک، چکوال،جڑانوالہ، بنوں ودیگرشہروں کے ناراض کارکنان کی جانب سے آج دوسرے روزبھی بنی گالہ میں احتجاج جاری رہا جبکہ عمران خان نے کئی احتجاجی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کرکے انکے تحفظات دور کرنے اور میرٹ پر ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کرادی جسکے بعداحتجاج ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں سے محروم امیدواروں کے حامی کارکنوں نے بنی گالہ جانے والے مختلف راستوں پر احتجاج کیا۔پی پی 100 جڑانوالہ سے خان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان
مزید پڑھیے


مزید پی ٹی آئی امیدواروں کوٹکٹ جاری،ناراض کارکنوں کابنی گالہ میں احتجاج

اتوار 10 جون 2018ء
اسلام آباد،حضرو، پشاور،فیصل آباد (سپیشل رپورٹر،نمائندہ 92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی طرف سے ٹکٹوں کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پرپارٹی کارکنوں احتجاج شروع کر دیا،پی ٹی آئی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے فردوش عاشق اعوان، شہریارآفریدی،شوکت یوسفزئی اور دیگر رہنمائوں کوقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزیدٹکٹ جاری کردیئے جبکہ علی محمدخان،امتیاز صفدرکے ٹکٹ سروے سے مشروط کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر خیبرپختونخوا، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی کارکنان نے احتجاج کیا۔ این اے 59سے سرور خان کو
مزید پڑھیے


فیصل آباد :الائیڈ ہسپتال کی ملزمہ دائی کا 1200سے زائد بچے فروخت کرنے کا انکشاف

اتوار 10 جون 2018ء
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں نومولود بچوں کی خرید و فروخت کے گھناؤنے کاروبار میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کی سابقہ ملازمہ ہی مرکزی ملزمہ نکلی، ملزمہ نے 30 سال کے دوران1200سے زائد نومولود بچوں کی فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،معروف ڈاکٹر سے بھی رابطے ہیں۔پولیس کے مطابق اس بھیانک کاروبار کا انکشاف ایک بچی کی بازیابی کے دوران ہوا، ملزمہ خورشیدہ بی بی کے مطابق اس کاروبار میں نومولود لڑکے کو 3اور لڑکی کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا تھا۔ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ بچوں کی فروخت سے ملنے والا
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی نے کئی حلقوں میں رشتہ داروں کوہی ٹکٹ بانٹ دیئے

هفته 09 جون 2018ء
فیصل آباد(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے کئی حلقوں میں باپ بیٹا، بھتیجے ، سگے بھائیوں اور رشتے داروں کو بھی ٹکٹ سے نواز دیا ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ 101 سے ذوالقرنین ساہی کے ساتھ صوبائی حلقے پی پی 97 سے علی افضل ساہی اور ان کے والد افضل ساہی کو،پی پی 99 سے چودھری علی اختر خاں جبکہ بڑے بھائی چودھری ظہیر الدین خاں کو پی پی 100 سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اسی طرح سردار دلدار احمد چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 جبکہ ان کے بیٹے دلنواز چیمہ کو صوبائی حلقہ پی پی 106
مزید پڑھیے


بلوچستان اسمبلی کی قرارداد مسترد کرتے ہیں،انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے [نوازشریف

هفته 02 جون 2018ء
اسلام آباد ،فیصل آباد(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد مسترد کرتے ہیں، انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے ۔ وہ سابق رکن قومی اسمبلی میاں فاروق کی خصوصی دعوت پر مریم نوازکے ہمراہ این اے 105 میانی میں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا صرف عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی ملک میں تبدیلی آنی چاہئے ،سیاستدانوں نے ملک کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، عوام کی بہتری کے لئے کام کیا لیکن اس کے باوجود منتخب حکومتوں کو
مزید پڑھیے


ورکرز کنونشن :ناقص انتظامات کے باعث افطاری بدمزگی کاشکار

هفته 02 جون 2018ء
فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی فیصل آباد آمد پر کارکنوں کو افطاری کے وقت بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا، افطاری کا سامان ٹرک کی چھت سے پھینکا گیا، جس کو کارکنوں نے اٹھا کر روزہ کھولا اور پانی پینے کیلئے گلاس تک نہیں تھا، کارکنوں نے ٹب سے ہاتھوں میں بھر کر پانی پیا، اس سے قبل سٹیج پر یوتھ لیگ اور انتظامیہ کے دوران بھی لفظی جنگ ہوتی رہی جبکہ ضلع کی تنظیم نے میاں فاروق کے افطار ڈنر کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ نواز شریف بھی
مزید پڑھیے


بھوا نہ :میاں بیوی میں لڑائی ، ماں کی گود سے شیر خوار بچی گرکر ہلاک

جمعه 01 جون 2018ء
فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)ماں کی گود سے گر نے کے نتیجہ میں آ ٹھ ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھوانہ کے رہائشی اکرم کا اہلیہ رفیعہ بی بی کے ساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا ہو گیا تو اسی دوران تکرار کے نتیجہ میں ماں کی گود میں میں اٹھائی ہو ئی آ ٹھ ماہ کی مسکان گھر کے فرش پر گر گئی جسکے نتیجہ میں اسکے سر میں چوٹ آ ئی وہ لہو لہان ہو گئی ،اسکو اہل خا نہ نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے اس
مزید پڑھیے