BN

فیصل آباد

پی ٹی آئی عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ‘ جہانزیب گل

منگل 24 اپریل 2018ء
سدھار (نامہ نگار)رہنما تحریک انصاف جہانزیب گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے آئندہ آنیوالے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی پاکستان کے چوروں لٹیروں کو عوام جان چکی ہے اب ان کے دھوکے میں کبھی نہیں آئیں گے ۔
مزید پڑھیے


آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ کا ر کنوں کو دیئے جائیں ، میاں اجمل

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کارپویشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اجمل نے کہا ہے کہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اس بار کا ر کنوں کو ٹکٹ دے ۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی رانا محمد افضل کو اس بار ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی ضلع فیصل آباد کا اجلاس ‘ لاہور جلسہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع فیصل آباد کا ایک اجلاس ضلعی صدر چوہدری علی اختر خاں کی زیر صدارت ہوا ۔ لاہور جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت اور مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ۔صدر رائے حسن نواز اورجنرل سیکرٹری فیض کموکا نے خطاب کیا ۔ شیخ خرم شہزاد ‘اجمل چیمہ ‘نثار جٹ‘دلدار چیمہ‘’رضا نصر اﷲ گھمن‘ و دیگربھی موجود تھے ۔
مزید پڑھیے


سپیشل ایجوکیشن سنٹرز پر 2ہزار بچوں کی ہیلتھ سکریننگ مکمل

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ضلع کے 15سپیشل ایجوکیشن سنٹرز پر خصوصی بچوں کے طبی معائنے کیلئے ہیلتھ سکریننگ کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے ۔ایک ماہ جاری رہنے والے کیمپس کے دوران اداروں میں زیر تربیت 2ہزار سے زائد بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی اورمختلف کائونٹرز پران کی رجسٹریشن،فزیکل پیرا میٹر کا معائنہ ، لیبارٹری ٹیسٹ ویکسینیشن، ڈاکٹرز سے مشاورت اور تجاویز کے علاوہ سپیچ تھراپی،فزیوتھراپی اور ماہر سماعت سے چیک اپ کی سہولت بھی موجود تھی۔
مزید پڑھیے


قرضوں سے نجات کیلئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے : رانا طیب

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(نیوزرپورٹر) پنجاب پلسز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا طیب خاں نے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بغیر معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،بجٹ میں غیر ضروری اخراجات پر مکمل اور مختلف محکموں کے بجٹ میں مساوی کٹ لگا کر اس رقم کو قرض اتارنے کے لئے استعمال میں لایا جائے ۔
مزید پڑھیے


ایمنسٹی سکیم کا مقصد قرضوں پر انحصار کم کرنا ہے : چودھری طارق

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد (نیوزرپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو چوہدری محمد طارق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کا بنیادی مقصد معاشی استحکام کے لئے غیر ملکی قرضوں پر انحصارکم کرنا ہے ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایمنسٹی سکیم بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام کاروباری افراد کا خیال ہے کہ یہ سکیم صرف نئے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ تک محدود ہے حالانکہ اس کا اطلاق ان موجودہ ٹیکس گزاروں پر بھی ہوتا ہے جو ٹیکس گزار تو ہیں مگر وہ اپنے حصے کا پورا ٹیکس ادا نہیں
مزید پڑھیے


این اے 106، بھٹہ مالکان نے رانا ثنااﷲ کی حمایت کر دی

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(نیوزرپورٹر) بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ خاں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں الیکشن لڑنے کی حما یت کردی ، ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام مصطفی نے کہا کہ رانا ثنا ء اﷲ خاں نے ہر موقع پر بھٹہ مالکان کی امداد کی ہے ، ان احسانات کا بدلہ رانا ثنا ء اﷲ کو الیکشن میں کامیاب کرواکے دیں گے ۔
مزید پڑھیے


گیس قیمتوں میں مزید اضافہ کا کوئی جواز نہیں:ہمایوں عبدالحق

منگل 24 اپریل 2018ء
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر عارف جانباز قاضی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا تاریخی جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا،پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کی بلندیوں پر نظر آئے گی۔
مزید پڑھیے


علامہ محمد الیاس ہزاریؒ کا عرس آج ہو گا

منگل 24 اپریل 2018ء
جڑانوالہ (نامہ نگار ) تحریک اہلسنت پاکستان جامعہ رضویہ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام محمد فضل رسول حیدر رضوی کی زیر صدارت 11واں عرس مبارک خلیفہ مجاز محدث اعظم پاکستان الحاج علامہ محمد الیاس ہزاریؒ کا عرس آج ہو گا۔
مزید پڑھیے


عوامی تحریک یوتھ ونگ کی رکنیت سازی شروع کر دی:رائے ساجد

منگل 24 اپریل 2018ء
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلعی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس ضلعی صدر رائے ساجد حسین کی زیرصدارت میں منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے رائے ساجدنے کہاہے کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ آج سے ممبر سازی مہم شروع کررہی ہے پہلے مرحلے میں ہر پی پی حلقے میں 5ہزار نئے نوجوانوں کو عوامی تحریک یوتھ ونگ میں شامل کیاجائے گا۔اجلاس میں زین العابدین ، غلام مصطفی، منظور رحمانی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے