BN

لاہور

گورنر ہائوسز ن لیگ، اتحادیوں کی مدد کیلئے استعمال ہونے لگے

بدھ 20 جون 2018ء
آ ئندہ انتخابات میں پری پول رگنگ کیلئے ن لیگ نے کام شروع کر دیا ، چاروں گورنر ہائوس ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی جیت کیلئے استعمال ہونا شروع ہو گئے ۔نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی اس پر خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ چاروں گورنر ہائوسز کس طرح سیاسی کاموں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں کس طرح بیوروکریسی کو وہاں سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کس طرح وہاں ہر اہم اجلاس کی انفارمیشن پہنچتی ہے ، اس حوالے سے اہم اداروں نے رپورٹ جاری کر دی جس میں چاروں گورنر ہائوسز کے
مزید پڑھیے


جانچ پڑتال مکمل عمران،شاہد خاقان ، مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد،،لاہور،کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نمائند گان، نیوز ایجنسیاں) عمران خان،شاہد خاقان عباسی اور پرویزمشرف سمیت درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔جن میںفاروق ستار،فوزیہ قصوری ،عائشہ گلالئی،شیخ وقاص اکرم ،شیخ محمد اکرم، مولانا احمد لدھیانوی، اسداﷲ بھٹو ،شکیلہ شوکت بھٹی ،چودھری نذیر جٹ، ضیا اﷲ آفریدی ، راشدہ یعقوب ، امان اﷲ سنجرانی بھی شامل ہیں ۔ کاغذات مقدمات میں زیر تفتیش،دوہری شہریت چھپانے ،بینک ڈیفالٹر اور بلوں کا نادہندہ ہونے پر مسترد ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے حتمی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں جبکہ اپیلوں کی سماعت آج سے شروع
مزید پڑھیے


حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 4 افراد کی خودکشی

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور، رستم، قلعہ دیدار سنگھ (سپیشل رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز، نامہ نگار ) لاہور میں فیکٹری ایریاکے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، طلعت کا اکثراپنے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، گھر والوں نے کسی بات سے منع کیا تو طلعت طیش میں آ گیا بحث تکرار کے بعد گھر سے باہر چلا گیا تھوڑی دیربعد گھر واپس آیا اور کمرے میں چلا گیا ، کافی دیر کمرے سے باہر نہ نکلا تو اہل خانہ نے جا کر دیکھا تو طلعت مردہ حالت میں پڑا تھا،بظاہر تو خودکشی
مزید پڑھیے


پنجاب: ن لیگی بلدیاتی سربراہ رشتہ داروں کو رکن اسمبلی منتخب کرانے کیلئے سر گرم

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور (خصوصی رپورٹر ) پنجاب میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی سربراہ اپنے رشتہ داروں کو رکن اسمبلی منتخب کرانے کیلئے سر گرم ہیں۔ تفصیل کے مطابق صوبہ کے 21اضلاع میں سابق حکمران جماعت ن لیگ کے میئر، چیئر مین ، وائس چیئر مین ہرصورت اپنے بھائیوں ، والد، چچائوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو عام انتخابات میں ہرصورت کامیابی حاصل کر کے ایم این اے یا ایم پی اے منتخب کرانا چاہتے ہیں۔قریبی عزیزوں کی حمایت کیلئے یہ بلدیا تی سربراہ اپنے اداروں کو استعمال کرکے انتظامی طور پر عام انتخابات پر
مزید پڑھیے


روزنامہ 92نیوز کی کالم نگار،نامور ادیبہ بشریٰ رحمن کے شوہر انتقال کر گئے

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور (پ ر) روزنامہ 92نیوز کی کالم نگار، نامور ادیبہ اور ناول نگار محترمہ بشریٰ رحمٰن کے شوہر عبدالرحمٰن میاں انتقال کر گئے ۔ عبدالرحمٰن میاں اپنی شخصی خوبیوں کے باعث احباب میں ہردلعزیز سمجھے جاتے تھے ۔ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی، ادبی،سماجی اور اہم صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے


مریم نواز 1506 کنال زمین کی مالک، 5 ملز میں شیئر ہولڈر،5 کروڑ کے گفٹ ملے

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(محمد نواز سنگرا) مریم نواز کے پاکستان میں کوئی جائیداد نہ ہونے کے بیانات جھوٹ نکلے ۔ وہ چودھری شوگر ملز،حدیبیہ پیپر ملز،حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،حمزہ سپننگ ملزاور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر جبکہ مریم پاکستان میں 1506کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں۔ مریم نواز کے مطابق انہوں نے اپنی فیملی کی فلور مل جو کہ زیر تعمیر ہے اس میں 34لاکھ62ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔مریم نواز کو 4کروڑ 92لاکھ 77 ہزار روپے کے گفٹ ملے ،ان کے پاس ساڑھے 17لاکھ کی جیولری ہے ۔ سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70لاکھ روپے بطور
مزید پڑھیے


تمام سیاسی جماعتیں بوگس سسٹم کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں:رائو خالد

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیٹر روزنامہ 92نیوز اسلام آباد راؤ خالد محمود نے کہا ہے کہ ساری سیاسی جماعتیں بوگس سسٹم کا فائدہ اٹھانا چاہ رہی ہیں۔پروگرام نیوز روم میں میزبان ثنا مرزا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہمارے نادرا کے ڈیٹا کو امریکی سفارتخانے تک رسائی حاصل ہے تو یہ کہیں بھی ٹرانسفر ہوسکتا ہے ،نادرا بہت سے ایشوزکی وجہ سے متنازعہ رہا ہے ،جو لوگ فوت ہوچکے ہیں اگران کا ڈیٹا ووٹر لسٹ میں موجود ہے تو اس کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ، الیکشن کمیشن میں اسوقت 48 سیٹیں خالی پڑی ہیں تو اس پر بھرتی کس نے
مزید پڑھیے


انتخابی امیدواروں سے ٹوکن ٹیکس وصولی ،ایکسائز حکام نے الیکشن کمیشن سے مدد مانگ لی

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور( حافظ فیض احمد) محکمہ ایکسائز حکام نے الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لئے الیکشن کمیشن کو لیٹر ارسال کر دیا جس میں امیدواروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر مانگ لئے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ امیداروں کے نام جو گاڑیاں ایکسائز میں رجسٹرڈ ہیں ان کے ذمہ ٹوکن ٹیکس تو نہیں اور ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ الیکشن سے قبل ایسے امیدواروں سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس وصول کیاجا سکے ، ذرائع کے
مزید پڑھیے


چودھری نثار کی ن لیگ کیلئے کوئی زیادہ خدمات نہیں:عارف نظامی

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی ن لیگ کیلئے کوئی زیادہ خدمات نہیں ہیں ۔پروگرام ہوکیا رہا ہے میں میزبان اسد اﷲ خان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بہت پڑھے لکھے اینکرز نے کہا کہ ہارلے کلینک تو ایک چھوٹا سا کلینک ہے وہاں پر وینٹی لیٹر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے پی ٹی آئی کارکن حقائق جاننے کیلئے وہاں پہنچ گیا ۔یہ بہت مہنگا کلینک ہے یہاں میں نے خود بھی انجیوگرافی کرائی ہے ۔ ویسے یہ بہت مہنگا ہسپتال ہے ، کینسر کے علاج کیلئے مشہور
مزید پڑھیے


قوم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیں جاری رکھے :نواز شریف

بدھ 20 جون 2018ء
لندن، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ ان کے شوہر اورسابق وزیر اعظم نوازشریف اوران کی بیٹی ہارلے سٹریٹ کلینک سے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل ہے ۔ آپ کی دعائوں کا بہت شکریہ مزید دعائیں جاری رکھیں۔اس موقع پر ان کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ جس نے بھی امی کیلئے دعا کی،اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں،امی کی صحت سے متعلق اﷲ ہی سے امید ہے ،ہرکسی
مزید پڑھیے