BN

لاہور

بھارت سے رہائی پانے والے 6پاکستانی وطن پہنچ گئے

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر) بھارت سے رہائی پانے والے 6پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن پہنچ گئے ۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں 68سالہ خاتون نسرین اختر ، اﷲ داد،ہارون علی،ندیم،اختر السلام، اور یاسین شامل ہیں۔ واہگہ بارڈ پر بھارتی حکام نے ان کو رینجرز کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وطن پہنچتے ہی شکرکا سجدہ ادا کیا۔ رہائی پانے والے پاکستانیوں کو رینجرز حکام کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا اور انکے گھروں میں پہنچانے کا انتظام کیا گیا ۔
مزید پڑھیے


احد چیمہ و دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور، کراچی (اپنے نیوزرپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت کی۔فاضل عدالت میں ملزمان سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ،بلال قدوائی ،امتیاز حیدراور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو پیش کیا گیا ۔احتساب عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو فوری ریفرنس پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سخت سکیورٹی میں احدچیمہ و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ احد چیمہ اور شاہد شفیق پر
مزید پڑھیے


نگران وزیراعظم کے اثاثے ، نظام امرا کے ہاتھوں میں ہے : کلاسرا

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے اثاثے دیکھ کر قراردیا جاسکتا ہے کہ ملک کا نظام امیر لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ۔چینل92نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کے پاس جتنا پیسہ ہے اس حساب سے وہ بھی نوازشریف اور آصف زرداری سے کم امیر نہیں ہیں ،انکے اکائونٹ میں دس کروڑ روپے پڑے ہیں ، اگر اتنے امیر ہیں تو کیاوہ اس بات کاانتظار کررہے تھے کہ جب وہ نگران وزیراعظم بنیں گے تو پھر ہی سرکاری جہاز پر
مزید پڑھیے


حکومت پنجاب کے اہم اداروں کا ادائیگیوں کا موجودہ نظام تبدیل کرنے پر اتفاق

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور( قاضی ندیم اقبال)آئندہ مالی سال 2018-19 کے دوران مالی ادائیگیوں کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے صوبائی اداروں کے ذمہ داروں نے سر جوڑ لئے ۔بنک آف پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب بطور معاون کردار ادا کریں گے ۔ذرائع کے مطابق شہباز حکومت کے خاتمہ کے 19یوم بعد مستقبل میں مالی معاملات کو شفاف اور بہتر بنائے رکھنے کے لئے حکومت پنجاب کے اہم اداروں نے موجودہ ادائیگیوں کے سسٹم کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ذرائع کے مطابق’’FINANCIAL RELEASE MECHANISM FOR 2018-19‘‘ کے عنوان سے ابتدائی طور
مزید پڑھیے


پنجاب کی نگران کابینہ میں ردوبدل، فیصل مشتا ق سے وزارت تعلیم کاقلمدان واپس

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(خصوصی رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ، اپنے خبر نگار سے ) پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراء کے محکموں میں ردوبدل کرنے اوراضافی چارج دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر فیصل مشتا ق سے تعلیم کاقلمدان واپس لے لیا گیا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) نے وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں،جس کے مطابق نگران وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری اور معدنیات ومعدنی ترقی انجم نثارکو محکمہ زکوۃ و عشر کا اضافی چارج دیدیاگیا۔نگران وزیرتوانائی،بلدیات و شہری ترقی اورآبپاشی ظفر محمودکوڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اضافی چارج دیدیاگیا ۔نگران وزیر اطلاعات احمد وقاص
مزید پڑھیے


جنوبی چھائونی:شوہرکے تشدد سے زخمی خاتون چل بسی،ورثاکااحتجاج بھکر : لڑکی اغوا کے شبہ میں لڑکے کا والد قتل

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور ، منڈی بہاؤ الدین ، بھکر، جنڈانوالہ (سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں شوہر نے رشتہ داروں سے ملکر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا،مقتولہ کے لواحقین نے بھٹہ چوک میں لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیااور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوگیا، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی، جنوبی چھاؤنی گواہاں گائوں کے علاقہ میں رہائش پذیر غلام حیدر کی شادی 5سال قبل یاسمین سے شادی ہوئی تھی ، ان کا ایک
مزید پڑھیے


نگران وزیراعلیٰ سے چیف سیکرٹری، آئی جی کی ملاقات پنجاب میں سول و پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور( انور حسین سمرائ) نگران وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں سول و پولیس انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا جس پر چوبیس گھنٹوں میں عملدرآمد متوقع ہے ۔ ایسے افسران جو تین سال سے صوبے میں تعینات ہیں اور ایسے افسرا ن جن پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے کو صوبہ بدر کیا جائے گا۔ تمام ریجنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور صوبائی سیکرٹریز کی اکثریت کو تبدیل کیا جائے گا۔ کوئی بھی پوسٹنگ او پی ایس پالیسی
مزید پڑھیے


سمگل شدہ اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوںکیخلاف کریک ڈاؤن

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سمگل شدہ غیر معیاری، غیر تصدیق شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تاجروں کو دو ماہ کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین کا کہنا ہے کہ ہر دوکاندار کے پاس تما م سٹاک کا مکمل ریکارڈ موجود ہونا چاہیے ۔ کسی بھی امپورٹڈ چیز کے امپورٹ بل سمیت تمام کاغذات اور ریکارڈ موجود ہونا چاہیے ۔ ریکارڈ کی عدم موجودگی پر تمام مال تلف، ذمہ دار کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ان
مزید پڑھیے


تھانہ ڈیفنس سی کے انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور (اپنے نیوزرپورٹرسے ) لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے باوجود ملزم کو ہراساں کرنے اوررشوت طلب کرنے پرتھانہ ڈیفنس سی کے انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق افتخار نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم عمران علی کے خلاف فراڈ کا بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے ، عدالت کی جانب سے ضمانت کے باوجود ملزم کو تفتیش میں شامل کرنے کی بجائے اس کے گھر پر بلاجواز چھاپے مارے جا رہے ہیں اور رشوت طلب کی جا رہی ہے
مزید پڑھیے


ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ فریاد علی کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، بتایا گیا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ فریاد علی نے بعض لوگوں کو بیرون ملک بجھوانے کے نام پر فراڈ کیا اور رقم ہتھیا کر غائب ہو گیا تھا جس پر ایف آئی اے نے شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
مزید پڑھیے