BN

لاہور

ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی کو 6 فیملی ورکرز کی برطرفی سے روک دیا

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور (اپنے نیوزرپورٹرسے ) لاہورہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی کو 6 فیملی ورکر خواتین کی برطرفی سے روکتے ہوئے سیکرٹری پاپولیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ عدالت میں کرن عبدالحفیظ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاران کے وکیل نے کہا کہ خواتین فیملی ورکرز کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہی ہیں ۔ محکمے نے پسند ناپسند کی بنیاد پر انہیں نظر انداز کیا اور دیگر کو مستقل کردیا ۔ فیملی ورکرز کو نوکری سے برطرف بھی کر دیا گیا ۔ برطرفی
مزید پڑھیے


پاکستان ریلویز کا ’’ سمر ویکیشن سپیشل‘‘ٹرین آپریشن شروع

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان ریلویز نے عید سپیشل آپریشن کی تکمیل کے بعد ’’سمر ویکیشن سپیشل‘‘ٹرین آپریشن کا بھی اعلان کے مطابق آغاز کر دیا ۔سمر ویکیشن سپیشل ٹرین اڑھائی بجے راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہو ئی ۔ راولپنڈی سے 22،26اور30جون کو مزید تین سمر سپیشل ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ کی جائیں گی جبکہ کراچی سے آج رات 9بجے پہلی سمر ویکیشن سپیشل ٹرین راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی ۔ کراچی سے 24اور 28جون کو مزید 2سمر ویکیشن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ سمر ویکیشن سپیشل
مزید پڑھیے


مون سون کے پیش نظر شہر کی 887عمارتیں خطرناک قرار

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح مون سون کی آمد کے پیش نظر شہر میں موجود 887مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیکر الرٹ جاری کر دیا گیا ۔گزشتہ سالوں کی طرح اب بھی ان عمارتوں کو خالی کروانے یا مرمت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا، صرف الرٹ جا ری کر کے خود کو بری الزمہ کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت خطرناک ہو نے کے باوجود لوگ اپنی چھت چھوڑنے سے گریزاں ہو تے ہیں ، ہر سال چند عمارتوں کی ہی مرمت ہو سکتی ہے
مزید پڑھیے


پاکستان میں تبدیلی قرآن کے ذریعے آئے گی :اویس نورانی

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی قرآن کے ذریعے آئے گی۔ اسلام و پاکستان سے محبت کرنے والے کتاب کو اپنا نشان سمجھیں اور ووٹ کی طاقت سے اسلام و پاکستان کے مخالفین کی سازشیں خاک میں ملا دیں۔ الیکشن میں اسلام پرستوں کی شاندار کامیابی نوشتہ دیوار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیت رضوان میں عید مِلن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ قوم ذاتی مفادات سے بالا
مزید پڑھیے


آتشزدگی کے دو واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں صادق نامی شخص کے کباڑ خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے شدید خوف وہراس پھیل گیا اورلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔باغبانپورہ میں اختر کے گھر کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کے دونوں واقعات پر قابو پالیا۔
مزید پڑھیے


نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اور یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ایک اور یونٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔ یونٹ 242اعشاریہ 25میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے جو نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے ۔ یونٹ نمبر4ابتدائی طور پر تین روز اور اِس کے بعد مزید ایک ماہ تک ریلائیبلٹی پیریڈ میں رہے گا اور اِس دوران مسلسل پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوار جاری رکھے گا ۔ ملک بھر کے آبی ذخائر میں پانی کے ذخائر ڈیڈ لیول سے نہ بڑھ سکے ۔ واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا میں
مزید پڑھیے


شجاعت بخاری کی شہادت کیخلا ف پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کے خلاف لاہور پریس کلب اور سیفما کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں صدر پریس کلب اعظم چودھری، سینیٹر پرویز رشید، سینئرصحافی امتیاز عالم، علامہ صدیق اظہر،عامر سہیل، احمد ولید، محمد لقمان، نوشاد احمد ، طفیل شریف، امتیاز قریشی، تنویر احمد ، سول سوسائٹی کے محمد تحسین ،عامر ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔ صدر اعظم چودھری نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں صحافی شجاعت بخاری کا قتل افسوس ناک ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کسی
مزید پڑھیے


ایکسائز کا جنرل ہولڈ اپ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نیوز رپورٹر) ایکسائز حکام نے رمضان المبارک کے اختتام اور عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے جزل ہولڈ اپ کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے باقاعدہ سپیئشل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی نے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف جزل ہولڈ اپ کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موٹر برانچ میں تعینات عملے سے نام مانگ لئے گئے ہیں جس کے بعد باقاعدہ ٹیمیں بنائی جائیں گئی جس گاڑیوں کے
مزید پڑھیے


پی آئی اے کی ٹورنٹوکیلئے پرواز کاانجن ٹیک آف کرتے ہی فیل

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(نامہ نگار)علامہ اقبال ائر پورٹ پر قومی ائر لائن کی دو پروازوں کو فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ٹیک آف سے روک دیا گیا ، لندن جانے والی پرواز پی کے 757کے جہاز میں کاک پٹ کا کمپیوٹر جواب دے گیا اور بوئنگ 777کو لند ن جانے سے روک دیا گیا تاہم پی آئی اے کے انجینئرز نے لندن جانے والی پرواز کے کاک پٹ کا کمپیوٹر ٹھیک کر کے اسے لندن کی بجائے مدینہ روانہ کر دیااور لندن کے لیے متبادل بوئنگ 777 فراہم کرکے مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ کیا ۔پی آئی اے
مزید پڑھیے


خواتین ڈاکٹرز کوبلیک میل کرنیکا کیس، خصوصی عدالت کا فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل پیش کرنیکا حکم

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور(اے پی پی ) انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹرز کو فیس بک ہینگ کرکے بلیک میل کرنے اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت مدعی ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے استدعا کی کہ عدالت پنجاب فرانزک لیب کے ماہر کو طلب کرے تاکہ اسکی موجودگی میں ملزم کے خلاف ویڈیوز عدالت میں پیش کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں ملزم کی آڈیو آواز میچ کر چکی ہے ۔ ایف آئی اے فرانزک آفیسر
مزید پڑھیے