BN

ملتان

عیدکے روزیوسف گیلانی کے گھر سے 2مشتبہ افرادگرفتار

منگل 19 جون 2018ء
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر سے 2مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے یوسف گیلانی گھر میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ اس دوران 2 مشکوک افراد داخل ہوگئے جنہیں فوری طور پر قابو کر لیا گیا ، دونوں افراد تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے رہائشی ہیں ،جنہیں پولیس تھانہ کینٹ ملتان منتقل کردیا گیا۔ ملزمان ناصر علی اورفرید نے پولیس کو بتایا کہ وہ یوسف گیلانی سے مسجد کے لئے چندہ لینے آئے تھے ، دونوں افراد کے پاس شناختی کارڈبھی نہیں۔ادھر یوسف
مزید پڑھیے


ملتان ودیگر علاقوں میں طوفان بادوباراں،آسمانی بجلی ، فیکٹری کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق

پیر 11 جون 2018ء
ملتان ،حافظ آباد،منڈی عثمان والا( نمائندگان) ملتان ،رحیم یارخان ودیگر علاقوں میں طوفان بادوباراں کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ۔وہواکے سینکڑوں قصبات کا زمینی رابطہ منقطع اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔آسمانی بجلی فیکٹری کی چھت گرنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔حافظ آباد،منڈی عثمان والا ودیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔میپکو ریجن میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آنے والے طوفان سے متاثرہ بجلی کے نظام کو بحال کر دیا گیا تاہم انفرادی شکایات کا مکمل ازالہ نہیں کیا جا سکا کھمبے ،درخت ،کنڈکٹر اور تاریں گرنے سے بجلی کی فراہمی
مزید پڑھیے


ریحا م کی کتاب ،جج کی رخصت کے باعث سماعت 23 جون تک ملتوی

اتوار 10 جون 2018ء
ملتان(نیوز رپورٹر) ریحام خان کوسابق شوہر عمران خان کے خلاف کتاب کی اشاعت سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت سول جج ملتان کی رخصت کے باعث 23 جون تک ملتوی کردی گئی ۔فاضل عدالت میں ملتان کے غلام مصطفیٰ چوہان نے درخواست دائرکی تھی کہ ریحام خان نے انتخابات 2018 ئسے قبل عمران خان کے خلاف کتاب شائع کرنے کی منظم سازش کی تا کہ ان کی کردارکشی کی جائے ،ریحام خان ، عمران خان پرالزامات لگا کر فوج ،عدلیہ اوردیگر اداروں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہے ، ریحام خان نے سابق سفیرحسین حقانی سے (ن)لیگ کی مددسے لندن
مزید پڑھیے


زرداری کوانکار،حامدکاظمی نے تعلقات کی لاج رکھی :شاہ محمود

هفته 09 جون 2018ء
ملتان ( خبر نگار)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو دورہ ملتان میں مایوسی ہوئی کیونکہ صاحبزادہ سید حامد سعیدکاظمی نے این اے 158 میں میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے انکار کر دیا ،آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،جیت پاکستان تحریک انصا ف کی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے والد مخدوم سجاد حسین قریشی کی 22ویں برسی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
مزید پڑھیے


این اے 176سے الیکشن لڑیں،حامد کاظمی نے زرداری کی آفرٹھکرادی

هفته 09 جون 2018ء
ملتان(سٹاف رپورٹر) حامد سعید کاظمی کو منانے آئے آصف زرداری کو ملتان سے مایوس لوٹنا پڑا حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری کی آفر ٹھکرادی ، حامد سعید کاظمی نے این اے 175رحیم یارخان سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق زرداری گزشتہ روز مختصر دورے پر ملتان پہنچے جہاں پر انہوں نے حامد سعید کاظمی سے ملاقات کی اور انہیں آبائی حلقہ این اے 175کی بجائے این اے 176سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی جبکہ حامد سعید کاظمی نے ان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور آصف علی زرداری کو بتایا کہ
مزید پڑھیے


آندھی :مزید 5ہلاک ،کئی علاقوں کی بجلی دوسرے روز بحال ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

جمعرات 07 جون 2018ء
لاہور،ملتان ، سرگودھا ،قائد آباد(سٹاف رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سپیشل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،وقائع نگار) پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی کے باعث متاثر ہونیوالا بجلی کا ترسیلی نظام دوپہر تک بحال ہو ا ، لوگوں نے اندھیرے میں ہی سحری کی، سرگودھا اور ظفر وال میں دیوار ،بورڈ گرنے سے 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ،لاہور اور کراچی میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں صبح 10بجے تک بجلی آ ئی ۔پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا
مزید پڑھیے


یوم شہادت علیؓ،ملک بھر سے ماتمی جلوس برآمد ، مجالس عزا برپا

جمعرات 07 جون 2018ء
لاہور،اسلام آباد ، ملتان (سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، خبرنگار )خلیفہ چہارم حضرت علی ؓکا یوم شہادت لاہور سمیت ملک بھر میں انتہائی انتہائی عقید ت و احترام کیساتھ منایا گیا،ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے ، مجالس عزا برپا کی گئیں ، سیمینارز ،تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، ملک بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی ،ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے اورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اندرون شہرمبارک حویلی موچی دروازے سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواچوہٹہ
مزید پڑھیے


ملتان:عدالت نے ریحام کی کتاب پر عارضی پابندی لگادی کتاب کے پیچھے رائیونڈ کا ہاتھ ہے :فواد چودھری

بدھ 06 جون 2018ء
اسلام آباد،ملتان (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان کی سول عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا ۔تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے ۔ عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے
مزید پڑھیے


نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے تکلیف ہے :حافظ سعید

پیر 04 جون 2018ء
ملتان،شیخوپورہ(خبر نگار،نمائندہ 92نیوز ) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے تکلیف ہے اسلئے انہوں نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا۔ پاکستان خطرات کی زد میں ہے ، ان حالات میں ہمیں یکسو اور متحد ہونا اور کشمیر کے مسئلہ کو حقیقی اہمیت دینی ہوگی، اتحادی ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا ذمہ دارپاکستان کو سمجھتے ہیں۔ملتان کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دفاعی حوالے سے سب سے اہم مسئلہ کشمیر ہے جو ہماری زندگی اور موت
مزید پڑھیے


لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف بیٹھیں گے

پیر 04 جون 2018ء
لاہور/کراچی/ملتان (سٹاف رپورٹر،خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام کل 20رمضان المبارک کو دس روز کے لئے مسنون اعتکاف بیٹھیں گے ،لاہور میں داتا دربار مسجد،تاریخی بادشاہی مسجد،جامع مسجد القادسیہ چوبر جی ،شہر اعتکاف ،جامعہ نعیمیہ ،جامعہ اشرفیہ ،جامعہ مسجد شہدا سمیت دیگر مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے ۔ مفتی مولانا رفیع عثمانی اورمفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک روحانیت کا موسم بہار ہوتا ہے ، اس میں قربِ خدا وندی کے حصول کے بہت سے مواقع ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک موقع آخری عشرے میں اعتکاف
مزید پڑھیے