BN

کھیل


عالمی ثالثی عداکت کا فیصلہ : عمر اکمل کی سزا میں 6 ماہ کی کمی، کرکٹر خوش

هفته 27 فروری 2021ء
لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کو 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ہے ۔فیصلے میں پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد
مزید پڑھیے


پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز198رنزبناکر بھی ہارگئے ، سلطانزنے قلندرزکوروند ڈالا

هفته 27 فروری 2021ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو3 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کوئٹہ کی ٹیم 198 رنز بنا کر بھی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پہلے میچ میںلاہور قلندرز نے جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا جو ملتان سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صہیب مقصود نے
مزید پڑھیے


پی ایس ایل : 50 فیصد تماشائیوں کو ٹکٹوں کی فروخت شروع، پی سی بی کا این سی او سی کا شکریہ

جمعه 26 فروری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ، ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ایونٹ کے پلے آف اور فائنل کے لئے مکمل تماشائیوں کو داخلہ کی اجازت دے دی گئی ہے ۔تاہم ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق
مزید پڑھیے


دوسرا ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کو شکست

جمعه 26 فروری 2021ء
ڈونیڈن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسڑیلیا کو چار رنز سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گیے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسڑیلین ٹیم 215 رنز بناسکی۔
مزید پڑھیے


کشمیر پریمیئر لیگ اہمیت کی حامل ، مسئلہ کشمیر اجاگر ہوگا: پی سی بی

جمعه 26 فروری 2021ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پی سی بی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ بڑی اہمیت کی حامل لیگ ہے ، اس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہو گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ بڑی اہمیت رکھتی ہے ، کے پی ایل کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے اور لیگ کا کامیاب بنانے کے لئے پاکستان
مزید پڑھیے



متنازعہ شکست: انگلینڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر

جمعه 26 فروری 2021ء
احمد آباد (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کا فیصلہ دوسرے روز ہی ہوگیا ۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد کی غیر معیاری وکٹ پر متنازعہ شکست نے انگلینڈ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔میچ کے دوسرے روز بھارت کو جیتنے کیلئے 49 رنز کا ٹارگٹ ملا جو بھارتی ٹیم نے بغیر نقصان حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 112 جبکہ دوسری میں 81 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 145 رنز بنائے تھے ۔ اکسار پٹیل مین آف
مزید پڑھیے


ترک اداکار بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا

جمعه 26 فروری 2021ء
انقرہ(شوبز ڈیسک)تُرک ٹی وی سیریز ’ارطغرل غازی‘میں عبدالرحمن غازی کا اہم کردار ادا کرنے والے جلال بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔جلال نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انشاء اللہ کراچی کنگز ہی جیتے گا۔سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے دوران انہوں نے ’کراچی کنگز زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔سوشل میڈیا پر جلال کے وائرل کلپ میں انہیں کراچی کنگز کا ماسک پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیے


ڈومیسٹک سیزن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین پی سی بی خوش

جمعرات 25 فروری 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے ایونٹس کیلنڈر کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو سراہا ، کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ان غیرمعمولی حالات کے باوجود سیزن کے کامیاب انعقاد نے انٹرنیشنل ہوم کرکٹ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کو منعقد کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔احسان مانی جوآئی سی سی کی بااثر فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے کورونا وائرس کے ان غیرمعمولی حالات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد سے معاشی حالات میں بہتری پر بھی روشنی ڈالی ہے ۔30
مزید پڑھیے


شاہد آفریدی نے آئی سی سی قوانین پر اعتراض اٹھا دیا

جمعرات 25 فروری 2021ء
کراچی(سپورٹس ڈیسک) شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی قوانین پر اعتراض اٹھادیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں کرکٹ میچوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میچ کے دوران امپائر بولر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے ؟‘شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ
مزید پڑھیے


پکا لاہوری ہوں ، قلندرز کو سپورٹ کرونگا : اعصام الحق

جمعرات 25 فروری 2021ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کے ٹینس اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ پکے لاہوری ہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پرا کیونکہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اب خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے ۔اعصام الحق نے کہا
مزید پڑھیے