BN

کراچی

جانچ پڑتال مکمل عمران،شاہد خاقان ، مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

بدھ 20 جون 2018ء
اسلام آباد،،لاہور،کراچی (رپورٹنگ ٹیم، نمائند گان، نیوز ایجنسیاں) عمران خان،شاہد خاقان عباسی اور پرویزمشرف سمیت درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔جن میںفاروق ستار،فوزیہ قصوری ،عائشہ گلالئی،شیخ وقاص اکرم ،شیخ محمد اکرم، مولانا احمد لدھیانوی، اسداﷲ بھٹو ،شکیلہ شوکت بھٹی ،چودھری نذیر جٹ، ضیا اﷲ آفریدی ، راشدہ یعقوب ، امان اﷲ سنجرانی بھی شامل ہیں ۔ کاغذات مقدمات میں زیر تفتیش،دوہری شہریت چھپانے ،بینک ڈیفالٹر اور بلوں کا نادہندہ ہونے پر مسترد ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے حتمی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں جبکہ اپیلوں کی سماعت آج سے شروع
مزید پڑھیے


ڈالر مزید مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 123.60روپے کا ہوگیا

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی (کامرس رپورٹر)عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں مانگ برقرار رہنے سے امریکی ڈالر مزید90 پیسے مہنگا ہوگیا اور122.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر60پیسے کے اضافہ سے 123.60روپے کا ہوگیا۔البتہ یورو ااور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی اور سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی یو آن کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان منگل کو
مزید پڑھیے


قبضہ مافیاملک کھاگیا،ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے :چیف جسٹس بغیرنیلامی زمین لینے پر پابندی عائد

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی؍اسلام آباد(وقائع نگار؍خبرنگار)چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ قبضہ مافیا ملک کھاگیا،ریاست کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیفجسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے سندھ میں سرکاری زمین کی بندربانٹ پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ملک کھاگیا،ریاست کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،سرکاری زمینوں کی بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے ،سندھ میں جوہوتارہا،قانون کومدنظررکھ کر فیصلہ کریں گے ،زمینوں کی لیز اورالاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے ،یہاں بندربانٹ کی گئی،بغیر نیلامی کے پلاٹ بانٹ
مزید پڑھیے


الیکشن :پارٹی پرچم،بینر،پینافلیکس،پرنٹنگ سے وابستہ روزگارچمک اٹھے

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی (رپورٹ: وکیل الرحمان) الیکشن 2018 کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم شروع ہونے کی ضمن میں پارٹی پرچم ،جھنڈے ،بینرز ،پینافلیکس اور پرنٹنگ کے دیگر شعبوں سے وابستہ روزگارچمک گئے ۔جشن آزادی سے پہلے ایک بڑا سیزن ملنے پر تشہیری اشیاسے متعلق تاجروں میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہیں رہا تو ان کے لئے بروقت آرڈرز کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیے


نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی انتقال کرگئے

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مظفر احمد ہاشمی عارضہ قلب کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ وہ بھارتی ریاست اندور میں 1938ء میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم لکھنؤ میں واقع علامہ شبلی نعمانی کے ادارے ندو ۃالعلما سے حاصل کی۔ دو مرتبہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، خدمت انسانیت کو شعار بنایا اور فلاحی سرگرمیوں میں مشغول رہے ۔ انکی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم
مزید پڑھیے


احد چیمہ و دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع

بدھ 20 جون 2018ء
لاہور، کراچی (اپنے نیوزرپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت کی۔فاضل عدالت میں ملزمان سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ،بلال قدوائی ،امتیاز حیدراور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو پیش کیا گیا ۔احتساب عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو فوری ریفرنس پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سخت سکیورٹی میں احدچیمہ و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ احد چیمہ اور شاہد شفیق پر
مزید پڑھیے


کروڑوں کے اخراجات، پی پی قائدین کے کاغذات کامرحلہ مکمل

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی(وقاص باقر/92نیوز)عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ کروڑوں روپے کے اخراجات کے بعد طے ہوگیا۔ پیپلزپارٹی قائدین کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے لاڑکانہ، کراچی اور نوابشاہ کے درمیان نجی طیارے کی ریکارڈ پروازوں کے ذریعے سفر کیا اورجیالوں کی قیادت کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پر اعتراضات کے جواب میں دلائل دئیے ۔بلاول ،زرداری اورفریال کے کاغذات جمع کرانے سے جانچ پڑتال تک فاروق ایچ نائیک نے نجی طیارے کے ذریعے کراچی، نوابشاہ اورلاڑکانہ کے درمیان 5 سے زائد مرتبہ سفر کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی
مزید پڑھیے


نگران وزیراعظم آج بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گے

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی (سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک آج (بدھ) ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نگران وزیرا عظم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گے ،وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے جبکہ نگران وزیراعظم سے گورنر سندھ اور نگران وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات کریں گے ۔
مزید پڑھیے


فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں:پی ایس پی

بدھ 20 جون 2018ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی نے مرکزی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق فوزیہ قصوری کے این اے 247سے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں۔میڈیا میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں ۔
مزید پڑھیے


اے پی این ایس کا راحت اﷲ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 20 جون 2018ء
کر اچی ( پ ر ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس ) کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے میسرز اے ڈی ایس اسلام آباد کے جنرل منیجر راحت اﷲ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اے پی این ایس کے عہدید ا ر اور ار کان اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیے