کھیل

ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ :ٹرافی عبدالباسط صدیقی کے نام

پیر 21 مئی 2018ء
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی جبکہ وہا ج حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ویلز کالج گلشن اقبال کیمپس میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ عبدالباسط صدیقی اور وہاج حسین کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدالباسط صدیقی نے وہاج حسین کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کاعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر ویلز کالج کے سربراہ وہاج حسین نے چیمپئن شپ میں کا کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ، واضح رہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں عبدالباسط صدیقی نے راجہ
مزید پڑھیے


پہلی اسلام آبادفٹبال سپرلیگ جولائی میں منعقدہوگی

پیر 21 مئی 2018ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد سپر لیگ روواں سال جولائی میں منعقد ہونگے ،جس کے انتطامات جاری ہیں ۔جس میں اسلام آباد کی ٹاپ کی بہترین 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب، روور کلب، مہران کلب، ہما کلب، ایورگرین کلب، سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور راوی کلب شامل ہیں۔سلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کے مطابق اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ایک واحد ایسوسی ایشن ہے کہ جس کے پاس اپنا فنڈ
مزید پڑھیے


ریسلرانعام ایشین گیمزجیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ارشد ستار

پیر 21 مئی 2018ء
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں ورلڈ کلاس ریسلرز شرکت کریں گے اس لئے میں محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے
مزید پڑھیے


نیپال میں کامیاب محمد عرفان، روزماریہ گل کی وطن واپسی

پیر 21 مئی 2018ء
کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیپال میں منعقدہ یوگا سپورٹس چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد قومی یوگا اسپورٹس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،کراچی ائر پورٹ پر اسپورٹس کھلاڑیوں اور شخصیات نے قومی یوگا اسپورٹس کھلاڑی ماریہ روز گل اور محمد عرفان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ قومی کوچ اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی اور ٹیم منیجر رشید گل بھی موجود تھے ۔کراچی ائرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے خالد بروہی نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر بہتر تربیت اور مواقع میسر ہوں تو ہمارے نوجوان دنیا میں اپنا
مزید پڑھیے


شکیلہ خاتون رمضان لیگ کا افتتاح عتیق صدیقی کریں گے

پیر 21 مئی 2018ء
کراچی (سپورٹس رپورٹر) ینگ پاک فلیگ کر کٹ کلب زون چار کے زیرِ اہتمام تیسرا شکیلہ خاتون رمضان لیگ افتتاحی میچ ینگ پاک فلیگ سی سی اور سعودآباد جمخانہ کے مابین برائٹ گرائونڈ پر آج کھیلا جائے گا ۔ایونٹ کا افتتاح زون چار کے خازن اور صدر ینگ پاک فلیگ کلب عتیق صدیقی دوپہر تین بجے اپنے دستِ مبارک سے کریں گے ۔
مزید پڑھیے


نہال صدیقی کرکٹ، ملیر سپورٹس نے افتتاحی میچ جیت لیا

پیر 21 مئی 2018ء
کراچی (سپورٹس رپورٹر)نہال صدیقی کرکٹ کے افتتاحی میچ میں ملیر سپورٹس نے سعودآباد جمخانہ کو 16رنز سے شکست دے دی ۔ملیر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 154رنز کا ٹوٹل اسکور بک کی زینت بنایا۔ امیر زیب نے 52،جواد الحسنین37اور عامر ادریس نے 30رنز اسکور کئے ۔ حسسان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمدنے تین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں سعودآباد جمخانہ 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔احسن خان37،ولید احمد 34اور نوشاد 20رنز کی مزاحمت رائیگاں گئی۔ اسپنر جواد الحسنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عدیل جہانزیب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ
مزید پڑھیے


سکس اے سائیڈ رمضان فٹبال، افتتاحی میچ جئے لعل کے نام

پیر 21 مئی 2018ء
کراچی (سپورٹس رپورٹر) آل کراچی اولڈ گولیمارسکس اے سائیڈ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتا حی میچ میں جئے لعل ایف سی نے حسرت موہانی ایف سی کو2-1 سے شکست دے دی۔ٹرانس لیاری بے نظیر پارک گٹر باغچہ اولڈ گولیمار میں گولیمار آزاد فٹبال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی اولڈ گولیمارسکس اے سائیڈ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جئے لعل ایف سی ے حسرت موہانی ایف سی کو2-1 سے قابو کرلیا۔ گولیمار آزاد کلب کے چیف آرگنائز شوکت شہکی کے مطابق جئے لعل ایف سی نے کھیل کے پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں فراز کے گول
مزید پڑھیے


اسلام آبادمیں مزید فٹبال گراؤنڈبنائے جائیں:سلیم چودھری

پیر 21 مئی 2018ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چودھری نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے مزید گراؤنڈ بنائے جائیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کا نیا ٹیلنٹ تباہ ہونے سے بچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کھلاڑیوں کے کھیلنے کے گراؤنڈ نہیں ہیں اور نئی نوجوان نسل بازاروں اور سڑکوں پر کھیل رہے ہیں، سلیم چوہدری نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے
مزید پڑھیے


ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپئن شپ:قومی ٹیم آج ویتنام روانہ ہوگی

پیر 21 مئی 2018ء
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آج ویتنام روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپین شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے ، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام
مزید پڑھیے


اہم ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے کلب کارڈزبنانے کی ہدایت

پیر 21 مئی 2018ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک) 22 ویں توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپین شپ،16ویں محمد صدیق میموریل اور 34 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کلبوں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد کھلاڑیوں کے کلب رجسٹریشن کارڈز بنوالیں۔اگر کھلاڑیوں کی فراہم کردہ فہرستوں میں کسی کھلاڑی کی ٹرانسفر ہونا ہے تو وہ20جون سے قبل کروا کر اس کھلاڑی کا کارڈ بنوا لیں۔ایونٹس میں کوئی بھی کھلاڑی حسب روایت کلب کارڈ کے بغیر حصہ نہیں لے سکتا۔ دریں اثناء انتظامیہ نے ایونٹس میں حصہ لینے والی کلبوں کے کپتانوں اور ایمپائرز صاحبان کے مابین ایک میٹنگ
مزید پڑھیے