ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے باولر سمر ویل نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں پاکستان کیلئے چوتھی اننگز آسان نہیں ہوگی۔شیخ زید سٹیڈیم کی پچ بولنگ کیلئے ساز گار ہے اور دوسری اننگز میں اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو اچھا ہدف دیا تو یہاں چوتھی اننگز کھیلنا ہر گز آسان نہ ہوگا۔ابوظہبی میں پہلا ٹیسٹ ہم چار رنز کے فرق سے جیتے تھے جہاں 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 171 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی، حالات اس بار بھی مختلف نہیں ہوں گے ۔