لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج، بستروں اوروینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8958 میں سے 7627 بیڈزخالی ہیں، لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2347میں سے 1945 بیڈزخالی ہیں، صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5882 میں سے 5237 بیڈزخالی ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 574 میں سے 389 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔