لاہور(خبرنگارخصوصی) محکمہ جنگلات پنجاب نے نوملین نئے درخت لگانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے ، پنجاب میں363نرسریاں اور244فروخت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں،20جولائی سے 26جولائی تک پلانٹ فار پاکستان مہم چلائی چلانے پر غور کیا جارہا ہے ،اس مہم کے دوران پانچ لاکھ رپودے لگائے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق پنجاب میں طوے ل عرصہ بعد نئے درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے ، صوبہ بھر میں جنگلات کی اس مہم سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں خاتمہ ملے گا وہاں جنگلی حیات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا ، جنگلات میں اضافہ سے جنگلی حیات کی افزائش نسل میں بھی اضافہ ہوگا ،ذرائع نے مزید بتا یا کہ محکمہ جنگلات عوام کی دہلیز پر پودے مفت فراہم کرے گا تاکہ وزیراعظم عمران خان کا جنگلات لگانے کے اعلان کو عملی شکل دی جاسکے اور گھر گھر شجرکاری مہم کا آغاز ہوسکے ، ذرائع کے مطابق محکمہ جنگالات پنجاب میں شجرکاری مہم کو موثر بنانے کے لئے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرے گا اور عوام کو درخت لگانے کے بارے شعور اجاگر کرے گا، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں سے مل کر پنجاب میں درخت لگانے کے رجحان کوفروغ دے گا ۔