قاہرہ ( نیٹ نیوز) مصر میں ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے آئے شیر نے حملہ کردیا جس سے خاتون صحافی زخمی ہوگئیں، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ شیر اپنے تربیت کار کے ہمراہ مصری ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہونے کے انتظار میں گیٹ نمبر 15 پر کھڑا تھا، اس شیر کو ٹی وی پروگرام "البنات حکایات" کے دوران سکرین پر نمودار ہونا تھا، شیر اور اس کا تربیت کار ریکارڈنگ میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تو سکیورٹی ذمے داران نے شیر کو پنجرے کے بغیر عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا، اس دوران شیر نے پروگرام کی ایڈیٹر لمیاء شاہین پر حملہ کردیا جس سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا، لمیاء نے ضروری طبی امداد حاصل کرنے کے بعد پروگرام کے حوالے سے کام جاری رکھا، شیر کو پروگرام میں شرکت سے روکدیا گیا۔