لندن(ویب ڈیسک) ایک رنگ ساز کو ایک مکان پر رنگ کرنے کی طے شدہ اجرت نہیں ملی تو اس نے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسی گھر کی مرکزی دیوار پر بڑے سیاہ رنگ سے اپنی رقم کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ ماہ جب برطانوی شہر بولسوور کے لوگ نارتھ سٹار کلب بلڈنگ کے باہر سے گزرے تو ایک بالکل نئے روغن والی عمارت کے آف وائٹ رنگ پر بڑے لفظوں میں احتجاج ریکارڈ تھا۔ انگریزی میں درج ان جملوں کا مفہوم ہے کہ’ ’ اپنا گھر رنگوانا چاہتے ہیں؟ ٹیری کی طرح نہ ہوں، بل ادا کریں اور یہ آپ کو ادا کرنا ہی ہوگا؟ایک مقامی رنگ ساز ڈین ریوز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بلڈنگ میں رنگ کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ۔ اس کی مزدوری 645 ڈالر طے ہوئی اور جب ڈین نے کام ختم کیا تو عمارت کے مالک نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا اور اس سے کم معاوضہ تھمانے کی پیشکش کی۔