لاہور ( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ماہی پروری کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر عالمی سیمپوزیم اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سیمپوزیم میں ترکی اور میکسیکو سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین جن میں پروفیسر ڈاکٹر زیلھا سیلاموگلو، پروفیسر ڈاکٹر مرات ارسلان، پروفیسر ڈاکٹر ایم ایم ناصر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ عندلیب، ڈاکٹر محمد یونس لغاری، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر خالد پرویز، پروفیسر ڈاکٹر نور خان، پروفیسر ڈاکٹر عاطف یعقوب، ڈاکٹر شہزاد نوید جدون، ڈاکٹر محمد منشا اور ڈاکٹر محمد مدثر شہزاد شامل ہیں۔