لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف فلمسٹار و اداکار احسن خان کی ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ نے مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریر کی ہوئی اس سیریل کی ڈائریکشن مظہر معین نے دی ۔ احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی پر میں اﷲ تعالی کا شکر گزار ہوں ک،جو انسان محنت اور ایمانداری سے کام کرتا ہے اسے صلہ ضرور ملتا ہے ۔ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔