رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صدر یوتھ ونگ میاں محمد آصف شہزاد نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ کے سجدے کے صدقے تاقیامت اﷲ کا نام بلند رہے گا۔ کشمیریوں نے سنت امام حسین ؑکو زندہ رکھا وقت کے یزیدوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔ رائے ونڈ میں محرم الحرام کے حوالے سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا امام عالی مقام امام حسین وہ کردار ہے جو فرعون کے مقابل تھا تو موسیٰ ؑ تھا، نمرود کے سامنے تھا تو ابراہیم ؑ تھا، ذبح ہونے والا تھا تو اسماعیل ؑ اور جب مکمل ہو کر آیا تو حسینؓ ہے ،انہوں نے کہا مودی یزیدی قوتوں کی طرح نشانہ عبرت بن جائے گا مظلوم کشمیریوں سمیت بھارت کے مسلمانوں کو جلد آزادی ملے گی باطل کو بالآخر مٹنا پڑے گا۔