لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار و رائٹر عثمان خالد بٹ نے زندگی کی 33بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ مایا علی نے سالگرہ کا اہتمام کیا،شوبز سے وابستہ شخصیات اور پرستاروں نے عثمان خالد بٹ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دونوں فنکاروں نے کیک کاٹا اور تصاویر بھی بنوائیں، شوبز حلقوں میں اداکارہ مایا علی اور عثمان بٹ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں ۔