لاہور( شوبز ڈیسک) وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں لیکن جلد ہی لوگ انہیں ایک گلوکارہ کے طور پر دیکھیں گے ۔وینا ملک ان دنوں وطن سے محبت بھرے گیتوں کی تیاری میں مصروف ہیں اور جلد ہی پاکستانی شائقین ان کے ملی نغمے سنیں گے ۔ وینا ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن سے محبت کیلئے مجبور کرنے والے گیتوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شائقین کو ان کاالبم دیکھنے کو ملے گا۔ ، جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نغمے بھی شامل ہیں۔