ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور پہلی مرتبہ ریڈیو کے شعبے میں قدم رکھنے جارہی ہیں جہاں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔کرینہ نے ریڈیو پروگرام کا میزبان بننے سے قبل کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس پر انہوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی۔کرینہ کپور کا ڈیبیو ریڈیو پروگرام بھارتی ریڈیو چینل عشق 104.8 ایف ایم پر سنا جا سکے گا، جس میں کالرز اداکارہ سے مخاطب بھی ہوسکتے ہیں۔