لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ارمینا خان اور شنیرا اکرم کے دوران ٹوئٹر پر جاری جنگ شدت اختیار کر گئی ہے ۔ارمینا خان نے بتایا کہ شنیرا نے ان پر تنقید کی اور جب ان سے وہ بیان ہٹانے کا کہا گیا تو انھوں نے اسے بلاک کردیا۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چھپکلی سے ڈرنے سے متعلق پوسٹ شیئرکی اور لکھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے ۔ارمینا خان کی پوسٹ پر شنیرا کا کہنا تھا کہ چھپکلی ہماری دوست ہے اور یہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر کھا کر ہمیں ان سے محفوظ رکھتی ہیں، اس لیے اس سے نفرت نہ کریں۔ارمینا خان نے جواب میں لکھا کہ ان کے فوبیا کا مذاق اڑا کر انھیں بتایا جارہا ہے کہ کیاکرنا چاہیے۔