لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکاراعجازاسلم نے پاکستان کی گزشتہ دوسالوں سے لیکراب تک کی موجود ہ صورتحال پرشدید برہمی کا اظہارکیا ہے ۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پٹرول مافیا،پانی مافیا،بجلی مافیا، کرنسی میں کمی،کورونا بحران،شوگرمافیا، آٹا مافیا،بے روزگاری،غربت اوراس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔اعجازاسلم نے لکھا کہ ’تباہ کن دوسالوں نے یہ سب کچھ تودکھا دیا ہے ، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکرآئیں گے ۔