اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، ادویات سات فیصد مہنگی کر دی گئیں ،ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شہری سستے علاج کیلئے دہائیاں دینے لگے ،فارما سوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 7 فیصد اضافہ کردیا،شوگر کنٹر ول کرنے کی دوا کی قیمت میں 30 روپے جبکہ بلڈ پریشر اور السر کی ادویات میں 46 روپے تک کا ضافہ کر دیا گیا ،پیراسیٹامول بھی 2 روپے ،درد کی دوا 2 روپے جبکہ کیلشیم کی کمی دور کرنے کی دوا 5 روپے مہنگی کردی گئی۔ بلڈ پریشر کی دوا میں 12 روپے اضافہ ہو گیا ، ڈریپ حکام نے قیمتوں میں اضافے کو جائز قرار دیدیا، انہوں نے کہا ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہر سال 7 فیصد اضافہ کرسکتی ہیں ۔