لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کا معاملہ پر سابق وفاقی وزیردانیال عزیز کے والدانور عزیزمیدان میں آگئے ۔چودھری انور عزیز نے کہا کہ سرگودھاکی اراضی کا دانیال عزیزسے کوئی تعلق نہیں۔جب زمین لیزپر حاصل کی دانیال عزیزپیدا بھی نہیں ہوا تھا۔1961میں اراضی لیزپرحاصل کی گئی۔اراضی دانیال کی پیدائش سے 5 سال قبل لی گئی۔انہوں نے پنجاب حکومت کا آپریشن غیرقانونی قرار دے دیا۔انہوں نے زمین کے مسئلے پرعدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔