کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.60روپے پرمستحکم اورقیمت فرو خت 155.70 روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.30 روپے اورقیمت فروخت155.60روپے پرمستحکم رہی ۔